تیمم
کتنی صورتوں میں تیمم کرناضروری ہے
بعض صورتیں ایسی ہیں جب تیمم کرنا ضروری ہو جاتا ہے وہ سات ہیں
پانی میسر نہ ہو/چھینا ہوا ہو
پہلی یہ ہے کہ پانی میسر نہ ہو جب پانی نہیں ہے تلاش کرنا ضروری ہے پانی نہیں ہے تو تلاش کرنا ضروری ہے آپ اتنا حد تک تلاش کریں کہ آپ کو مایوسی ہو جائے کہ اب پانی نہیں ملے گا وہاں تک تلاش کرنا ضروری ہے اور اب اگر پانی نہیں مل رہا اس وقت آپ پر تیمم کرنا ضروری ہو جائے گا، یاپھر آپ کے پاس پانی ہے لیکن مغصوب ہے چھینا ہوا ہے کسی اور کی ملکیت ہے اس کی اجازت نہیں ہے تب بھی آپ اس سے وضو نہیں کر سکتے آپ تیمم کریں گے۔
پانی تک پہنچنا ممکن نہ ہو/خوف ہو
دوسری صورت ہے کہ پانی تک پہنچنا ممکن نہ ہو مثلا پانی تک پہنچنے کے لیے خوف ہے کہ میں باہر جاؤں گا میرے گھر چوری ہو جائے گی یا میں جس راستے پر پانی تلاش کرنے کے لیے جا رہا ہوں مجھے کوئی قتل کر دے گا یا اس قسم کا بہت بڑا نقصان ہونے کا جب ڈر ہو ،چوری کا ،جان کا ،مال کا تو اس وقت آپ پر پانی تلاش کرنا ضروری نہیں ہوتا جب یہ خوف ہو ۔
پانی نقصان کا باعث ہو
تیسری صورت ہے کہ پانی کا استعمال نقصان دہ ہو مثلاً بیماری،زخم یا انکھ دکھنے کی وجہ سے ڈاکٹر نے آپ کو روک دیا ہےکہ آپ نے جسم پر پانی نہیں ڈالنا آپ کو کوئی بھی مرض ہو گئی ہے آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہوگیا ہے آپ پانی استعمال نہیں کر سکتے جو بھی وجہ ہے نقصان دہ ہے پانی کا استعمال آپ کی باڈی (جسم)کے لیے تو اس وقت بھی آپ تیمم کریں گے، وضو نہیں کریں گے۔
ہلاکت کا باعث ہو
پانی کا استعمال کسی جان کی ہلاکت کا باعث مثلاً آپ کے پاس پانی ہے لیکن اتنی مقدار میں ہے کہ یاآپ خود پی سکیں، اپنے بچوں کو پلا سکیں یا وضو کر سکیں تو اس وقت آپ کا پانی پینا ضروری ہے کیونکہ اگر آپ نہیں پییں گے تو آپ کی ہلاکت کا باعث بن جائے گا وہ پیاس اتنی ہے کہ آپ یا حتیٰ کہ آپ کا جانور بھی اگر آپ وہ پانی وضو کے لیے استعمال کر لیتے ہیں اور آپ کو پتہ ہے کہ اور پانی نہیں ہے میں، میرے اولاد یا میرے جانور میں سے کوئی بھی پیاس سے مر جائے گا یا بہت بڑی مرض میں مبتلا ہو جائے گا اس وقت بھی وضو کرنا یا غسل کرنا ضروری نہیں ہے یہ وہ موارد ہیں جہاں وضو اور غسل دونوں ایک ساتھ ہیں ۔
پانی کا حاصل کرنا مشقت/ذلت کا باعث ہے
پانی کا حصول مشقت کا باعث ہو یا ذلت کا پانی حاصل کرنا بہت بڑی مشقت ہومثلا پانی نہیں ہے آپ کے پاس لیکن آپ جہاں پانی لینے جاتے ہیں آپ سے بہت زیادہ پیسے طلب کیے جاتے ہیں تھوڑے پیسوں میں آپ پر واجب ہے کہ آپ چند پیسے اگر دینے پڑتے ہیں پانی کے لیے تو دیں لیکن بہت زیادہ مال ادا کرنا پڑتا ہے آپ کو تو پھر آپ پر وہ پانی لینا واجب نہیں ہے یا مثلاً کہ ذلت کا باعث ہو آپ پانی لینے جا رہے ہیں آپ کو پتہ ہے کہ جہاں سے میں پانی لوں گا میری تذلیل ہوگی میری توہین ہوگی وہاں لوگ اچھے نہیں ہیں پانی کا حصول ذلت کا باعث ہو یا بہت زیادہ مشقت کا تو اس صورت میں بھی پانی حاصل کرنا واجب نہیں ہے وہاں پر آپ تیمم کریں گے۔
وقت نماز کے بعد پانی ملنا
پانی کا ملنا نماز کے وقت کے بعد ہو آپ کو پتہ ہے پانی مل جائے گا مثلاً امید ہے یقین ہے کہ پانی کا ٹینکر آجائے گا لائٹ آ جائے گی مثلاً کہ پانی مل جائے گا ،لیکن نماز کے بعد وقت کے بعد نماز کا وقت گزر جائے گا تو اس وقت بھی آپ انتظار نہیں کریں گے نماز کو ختم نہیں کریں گے نماز کو قضا نہیں کریں گے آپ تیمم کریں گے اور نماز پڑھیں گے۔
وضو سے زیادہ اہم چیز (مسجد /جسم وغیرہ)کے لئے پانی کی ضرورت ہو
پانی کا استعمال وضو سے زیادہ اہم چیز میں ضرورت ہو مثلا آپ کے پاس پانی موجود ہے لیکن اتنی مقدار میں ہے کہ آپ وضو کر سکیں یا مسجد نجس ہو گئی ہے اس کو پاک کر سکیں تو یہاں مسجد کو پاک کرنا ضروری ہے آپ کا وضو کرنا ضروری نہیں ہے،آپ مسجد کو پاک کریں گے پھر آپ تیمم کریں گے یا مثلا کہ آپ کا بدن نجس ہے اور آپ نے نماز پڑھنی ہے آپ وضو کر لیں لیکن بدن نجس ہے اعضائے وضو نجس ہیں آپ کے تو پھر آپ ان اعضائے وضو کو یا اپنے لباس کو پاک کریں گے جو آپ کا ستر ہے جس سے آپ نےنماز پڑھنی ہے وہ ضروری ہے تیمم کر کے آپ نماز پڑھ سکتے ہیں وضو کرنا وہاں ضروری نہیں ہوگا مسجد کو دھونا بھی وہاں واجب ہے مسجد پاک کرنا نجاست چلے گی یا بدن اور لباس پاک ہے اور آپ کے پاس اتنا پانی ہے اتنی مقدار ہے پانی کی کہ آپ فقط ایک کام کر سکتے ہیں تو پھر آپ ان چیزوں کو مقدم کریں گے اور وضو کو ترک کر کے تیمم کریں گے۔
اگر آپ کو یہ معلومات اچھی لگی ہیں تو کمنٹ میں اظہار خیال لازمی کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے شئیر کریں ۔