وضو جبیرہ
وضو جبیرہ کیا ہوتا ہے؟
اگر آپ کو خدانخواستہ زخم ہو گیا ہے یا آپ کا کوئی عضو وضو کا ٹوٹ گیا ہے ہڈی ٹوٹ گئی ہے یا آپ کو پھوڑے نکل آئیں ۔پھوڑوں کی جو بھی قسمیں ہیں ایک ہے زیادہ ہے اور آپ کو پٹی لگی ہوئی ہے ان چیزوں پر تو آپ وضو کیسے کریں گے اگر آپ پٹی اتار سکتے ہیں ممکن ہو پٹی اتار کر دھونا تو آپ پٹی اتاریں گے اور نارملی جو آپ وضو کرتے ہیں جو ہم وضو کا طریقہ بتا چکے ہیں، ویسے وضو کریں اگر پٹی نہیں اتار سکتے، پٹی اتارنا مشکل ہے ڈاکٹر نے روکا ہےکہ پٹی نہیں اتارنی، زخم کھول جائے گا یا مثلاً تکلیف زیادہ ہوگی تو اب آپ وضو کیسے کریں گے
وضو جبیرہ کا طریقہ (مثال )
جیسے مثلاً کہ یہ دیکھیں میں نے رومال(پٹی )باندھا ہوا ہے یہ مثلاً فرض کریں کہ پٹی ہے تو اب وضو کیسے کرنا ہے باقی عضو ویسے دھوئیں گے جیسے نارملی دھوتے ہیں چہرہ دھو لیں گے باقی بازو یا باقی مسح ویسے ہی کرنا ہے اب یہاں مثلاً یہ پٹی ہے تو یہ اس کے نیچے زخم ہے، پانی لیں گے ہاتھ کو گیلا کریں گے اس جگہ کو دھو لیں گے یہ جو پہلے کہنی ہے اس جگہ کو دھو لیں گے اس کو دھونے کے بعد اب پٹی پر آپ نے پانی نہیں ڈالنا پٹی پر آپ نے فقط ہاتھ پھیرنا ہے مسح کرنا ہے آپ ہاتھ پھیریں گے مسح کریں گے اور اس کے بعد پھر جو نیچے والی جگہ ہے اس کو دوبارہ گیلا کریں گے اور اس جگہ کو دھو لیں گے، یہ ہو جائے گا ہمارا وضو جبیرہ اور یہ پٹی ممکن ہے آپ کے سر پر بھی لگی ہو پاؤں پر بھی لگی ہو ہاتھ پر اسی طرح فقط ہاتھ پر بھی لگی ہو ماتھے پر بھی لگی ہو جہاں بھی پٹی لگی ہوگی آپ وضو جبیرہ ایسے کریں گے مثلا کہ باقی عضو کو صحیح طریقے سے دھوتے آئیں گے اور جبیرہ پر آپ نے فقط ہاتھ پھیرنا ہے دھونا نہیں ہے ہاتھ پھیریں گے صحیح طریقے سے تمام پٹی پر ہاتھ پھیر دیں گے اور باقی اعضاء کو دھو دیں گے تو یہ آپ کا وضو جبیرہ ہو جائے گا اور آپ کا وضو بھی ٹھیک ہے اس کے بعد نمازیں بھی ٹھیک ہے۔
اگرایک سے زیادہ اعضاءپرپٹی ہے
اس کے بعد کچھ صورتیں ہیں مثلاً کہ اگر زیادہ اعضاء پر پٹی ہے مثلا کہ خدانخواستہ بہت زیادہ زخم آگیا ہے بہت زیادہ تکلیف ہو گئی ہے اور پٹی بہت زیادہ لگ گئی ہے مثلا کہ سر پر بھی پٹی ہے بازؤں پر بھی پٹی ہے اور آپ کا دھونا ممکن نہیں ہے، فقط آپ مسح کر سکتے ہیں یا تھوڑے سے اعضاء بچ گئے ہیں جن کو آپ دھو سکتے ہیں مثلا کہ تھوڑا سا ماتھا بچ گیا ہے تھوڑا سا چہرہ ہے یا ہاتھ کی انگلیاں ہیں باقی پٹیاں لگی ہوئی ہیں تو پھر آپ جتنا ہو سکے وضو کریں اور مسح کریں یعنی اعضاء کو مسح کرتے ہیں اور گیلا کرتے ہیں وضو کو بھی انجام دیں اور اس کے بعد تیمم کریں۔
اگر جبیرہ (پٹی)نجس ہے
مثلاً کہ پٹی نجس ہو چکی ہے تو اس کو آپ پر ضروری ہے کہ تبدیل کریں پٹی نجس ہو چکی ہے اس کے اوپر ہاتھ نہیں پھیریں گے وضو نہیں کریں گے پہلے اس کو تبدیل کریں گے اب اگر پٹی تبدیل کرنا مشکل ہے مثلاً زخم کھل جائے گا، ڈاکٹر نے روکا ہے مسئلہ ہو جائے گا تو اب اس کی صورتحال یہ ہے کہ اس کے اوپر اسی پٹی کے اوپر بالکل یعنی زیادہ نہیں پھیلا ہونا چاہیے ایک اور کپڑا یا مثلاً کہ پلاسٹک یا جو چیز بھی اس کے اوپر رکھیں گے اور ہاتھ پھیر دیں گے نجس پٹی پر ہاتھ نہیں پھیریں گے اسی پٹی کے بالکل اوپر ہی ایک اور پٹی یا کپڑا یا پلاسٹک جو چیز بھی رکھیں گے اس پر آپ ہاتھ پھیر دیں گے آپ کا وضو ٹھیک ہو جائے گا۔
جبیرہ زخم سے زیادہ جگہ پر پھیلا ہوا ہے
اگر جبیرہ زخم سے زیادہ جگہ پر پھیلا ہوا ہے اور نیچے سے دھونا ممکن نہیں مثلاً زخم تھوڑی جگہ پر ہے اور آپ کی پٹی بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہے چھوٹا سا زخم ہے لیکن پٹی کافی زیادہ پھیلی ہوئی ہے ۔ تو اس صورت میں ضروری ہے کہ آپ پٹی کو تھوڑا سا ہٹائیں اور نیچے سے دھوئیں اگر یہ ممکن نہیں ہے مثلاکہ تمام پٹی لگی ہوئی ہے اور ڈاکٹر نے کہا ہے پٹی نہیں ہٹانی آپ کا زخم دکھ جائے گا ٹوٹ جائے گا یا کوئی اور مسئلہ ہو جائے گا جو مثلاً ٹوٹا ہوا ہے وہ مزید خراب ہو جائے گا تو اس صورت میں آپ پر وضو کے ساتھ تیمم بھی واجب ہے، کیونکہ آپ کی پٹی زخم سے زیادہ پھیلی ہوئی ہے آپ اس کو بھی وضو کریں گے اور اسی طرح جبیرہ کریں گے مثلاً ہاتھ پھیریں گے اور اس کے بعد آپ تیمم کریں گے ۔
اگر ایلفی یا پینٹ لگا ہوا ہے
ایک اور صورت ہے کہ ایلفی لگی ہوئی ہے پینٹ لگا ہوا ہے آپ کے ہاتھوں پر اور آپ نہیں اتار سکتے نماز کا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے تو اس صورت میں آپ کیا کریں گے کہ وضو بھی کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ تیمم کریں گے۔
"ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو وضو جبیرہ کے مسائل اور اسلامی احکام کے بارے میں مکمل رہنمائی ملی ہوگی۔ مزید اسلامی مسائل جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کریں اور واٹس ایپ چینل جوائن کریں!" مزیداس طرح کی معلومات کے لیےآپ کو واٹس ایپ کا آئیکن نظر آ رہا ہوگا اس پر کلک کر کے آپ واٹس ایپ چینل جوائن کر سکتے ہیں ۔