http://pkahlebaittv519.blogspot.com/search/label/شیر-خدا-کے-فیصلے اس فیصلے کا تعلق یمن سے ہے جب آنحضرت نے حضرت علی کویمن کا حاکم بنا کرروانہ کیا تو آپ جب وہاں پہنچے تو یہ واقعہ پیش آیا کہ چار شخص ایک گڑھے میں گر کر ہلاک ہو گئے یہ گڑھاشیر کے شکار کے لئے کھودا گیا تھا واقعہ یوں ہے کہ ایک شخص جب گڑھے میں گرنے لگا تو اس نے دوسرے کو پکڑا اس طرح دوسرے نے تیسرے کو اور تیسرے نے چوتھے کو اس طرح چاروں گڑھے میں گر گئے شیر نے انھیں بری طرح زخمی کردیا اور یہ چاروں اس طرح ہلاک ہوگئے ان چاروں کے عزیزوں میں فسار بر پا ہو گیا کشت و خون کی نوبت آنے والی تھی ایسے میں مشکل کشا نے فرمایا میں تم میں فیصلہ کرتا ہوں اگر میں میرا فیصلہ پسند آئے تو یہ نافذ رہے گا آپ نے فرمایا جن لوگوں نے شکار کے لئے گڑھا کھودا تھا ان سے ایک چوتھا دیت۔ ایک تہائی دیت۔ ایک نصف دیت اور ایک مکمل دیت وصول کرو- جوسب سے پہلے گرا تھا اس کے ورثہ کو چو تھائی دیت دوکیوں کہ وہ دوسرے کی ہلاکت کا موجب بنا کیونکہ وہ اسے نہ پکڑتا تو وہ گڑھے میں گر کر ہلاک نہ ہوتا اس کے بعد والے کو تہائی دیت دوکیونکہ یہ بھی بعد میں آنیوالے کی ہلاکت کا موجب بنا اس کے بعد۔ والے کو آدھی دیت دور کیونکہ وہ بھی بعد والے کی ہلاکت کا موجب بنا چو تھے کو پوری ریت دو کیوں کہ وہ کسی کی ہلاکت کا موجب نہیں بنا۔ لوگوں نے آپ کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا یہ لوگ پیغمبر اسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں کسی نے آنحضرت کو بتایا کہ اس مقدمہ کا فیصلہ حضرت علی کر چکے ہیں اور یہ فیصلہ کیا ہے جب آپ نے حضرت علی کا پورا فیصلہ سنا تو آپ نے حضرت علی کے فیصلے کو نافذر ہنے کا حکم دیا اور فرمایا خدا کا شکر ہے کہ ہم اہلبیت میں حکمت ودیعت فرمائی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
0تبصرے