کیا الٹی(vomiting ) کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
الٹی ایک جسمانی عمل ہے جس میں معدے کا مواد منہ کے ذریعے باہر آجاتا ہے۔
الٹی (vomiting) مختلف وجوہات کی بناءپر ہو سکتی ہے، مثلاً:
- بیماری: معدے کی خرابی، فوڈ پوائزننگ، یا وائرل انفیکشن
- زیادہ کھانے یا بدہضمی کی صورت میں بھی ہو جاتی ہے
- دوران سفر یا دوران حمل متلی کا محسوس ہونا
- دوا یا میڈیکل ٹریٹمنٹ کے اثرات سے
اگر الٹی خودبخود آجائے تو روزے کا کیا حکم ہے ؟
اگر کسی انسان کو خودبخود الٹی آجائے، چاہے وہ بیماری کی وجہ سے ہو یا کھانے کی زیادتی کی وجہ سے، تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتاہے۔
جان بوجھ کر الٹی کرنے سے روزے پراثر؟
اگر کوئی شخص جان بوجھ کر منہ میں انگلی ڈال کر یا کسی اور طریقے سے الٹی کرے تو اس سے انسان کاروزہ باطل ہو جائے گا۔
میڈیکل طور پر کروائی گئی الٹی(vomiting)کا حکم
اگر کسی شخص کو طبی وجوہات کی بناء پر الٹی کروائی جاتی ہے تو اس کا بھی وہی حکم ہوگا جو جان بوجھ کر الٹی کرنے کا ہے، یعنی اس سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔
الٹی کے بعد کلی کرنا ضروری ہے؟
اگر الٹی آجائے تو منہ صاف کرنا اور کلی کرنا ضروری ہے تاکہ معدے سے باہر آئی ہوئی چیز دوبارہ اندر نہ جائے، لیکن روزہ برقرار رہے گا۔
نتیجہ: ۔
وہ الٹی یعنی وہ وامٹنگ جو خود بخود ہوتی ہے بندہ مریض ہو گیا ہے زیادہ سحری کر لی ہے پریگننٹ خواتین کو کوئی بھی مسئلہ ہے سفر میں اپ وہ خود بخود الٹی آ گئی ہے تو روزہ باطل نہیں ہوتا چاند بوجھ کے الٹی کی ہے اگرچہ میڈیکل یا میڈیکلی بھی اپ کو الٹی کروائی گئی ہے یا کسی بھی وجہ سے اپ
نے الٹی کی ہے جان بوجھ کر کی ہے تو یہ روزے کو باطل کر دے گی
یہ بھی پڑھیں ؟