لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی
رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق
غیر مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے
اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی
ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے
کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم
نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں کسی قسم کی اطلاعات کی
کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے اور نا ہی اس بات کی تصدیق ہو سکی ہے کہ حملے کے وقت
نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں۔ یاد رہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ روز
حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب
اسرائیل پر حملے مزید
تیز ہوں گے۔
ایرانی اکاؤنٹ کا عبرانی میں ٹویٹ نیتن یاہو کو مخاطب کیا گیا۔
کوئی مقصد ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہے۔
ہم نے آپ کو خبردار کیا تھا، اگلا ہدف آپ ہوں گے...