شیعہ اذان و اقامت کا طریقہ
![]() |
ازان کا طریقہ |
پنجگانہ نمازوں میں ہر مرد و عورت کے لئے اذان واقامت سنت ہے ۔ بلکہ اقامت کی تاکید ہے ۔ اور مرد کے لئے احوط یہ ہے کہ اقامت کو ترک نہ کرے ۔ بروز جمعہ نماز عصر کے لئے اذان ساقط ہے اگر وہ نماز جمعہ یا ظہر کے ساتھ بلا فاصلہ پڑھی جائے اذان و اقامت ادا کرتے وقت حروف کی ادائیگی درست ہو ۔ موالات اور ترتیب کا خیال رہے۔ اور اوّل سے آخر تک نیت ایک رہے ۔ اذان واقامت میں عقل ، ایمان اور اسلام کا ہونا ضروری ہے مستحب ہے کہ اذان دینے والا رو بقبلہ کھڑا ہو کر بلند آواز سے کہیے ۔ اذان کہتے وقت جلدی نہ کرے ۔ دونوں کانوں میں انگلیاں رکھ لے ۔ اذان و اقامت میں فاصلہ دے ۔ اگر چہ ایک قدم اٹھا نے یا تسبیح خوانی یا کسی دعاء کے بقدر ہو۔ اذان کے فصول ٹھہر ٹھہر کے کیے۔ لیکن آواز کو حلق میں گردش دینا مکروہ ہے ۔ اور اگرگانے کی حد تک پہنچ جائے تو حرام ہے ۔
![]() |
شیعہ ازان و اقامت |
پس اذان ختم کرنے کے بعد ایک لمحہ توقف کرے۔ بہتر ہے کہ بیٹھ کر یا ایک قدم بڑھ کر ہاتھ بلند کر کے یہ دعا پڑھے :
پھر جب نماز کے لئے تیار ہو جائے تو اقامت کہیے
۔ اقامت کے فصول میں نہ ٹھہرے۔ اذان کی نسبت کم آواز میں اس طرح کہے ۔
دو مرتبہ الله اكبر دو مرتبہ أَشْهَدُ أن لا إله إلا الله
پھر دو مرتبہ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله
دو یا ایک مرتبہ اَشْهَدُ أَنَّ عَلِيًّا حَجَّةَ الله ،
پھر دو مرتبہ حَيَّ عَلَى الصَّلوة
پھر دو مرتبہ حَى عَلَى الْفَلاح
دو مرتبہ حَيَّ عَلَى خَيْر الْعَمَلُ
دو مرتبه قَدْ اقَامَتِ الصَّلوة
دو مرتبه الله اكبر
اور ایک مرتبہ لا إلهَ إِلَّا الله