روزہ مکروہ کب ہوتا ہے
![]() |
مکروہات روزہ |
روزہ کن چیزوں کی وجہ سے ثواب کی کمی کا باعث بنتا ہے وہ چیزیں جوہمیں نہیں کرنی چاہیے جن سے روزے کے ثواب میں کمی ہوتی ہے وہ ہیں، مکروہات مکروہات میں پہلا یہ ہے کہ
اپنی بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرنا
اپنی بیوی کے ساتھ خاتون کے ساتھ بوس و کنار کرنا یا ایسی حرکات کرنا جس سے شہوت پیدا ہو یا شہوت کا باعث بنے، اس یقین کے ساتھ کہ منی خارج نہیں ہوگی اگر یہ احتمال ہو کے منی خارج ہو جائے گی تو یہ روزہ کو باطل کردے گی یقین ہو کہ منی خارج نہیں ہوگی پھر بھی جو بوس و کنار کی حرکات ہوں گی اپنی بیوی کے ساتھ تو اس سے بیوی ہے یا کہ مثلا خدا نواسطہ نامحرم بھی ہے مطلقاً خواتین کے ساتھ بوس و کنار یا اس طرح کی حرکات کی جائیں تو مکروہ ہے۔
خون نکالناجو کمزوری کا باعث ہو
خون نکالنا جو کمزوری کا باعث بنے، جسم سے خون نکالنا جو کمزوری کی وجہ خون نکلنا کمزوری کا باعث بنے تو یہ مکروہ ہے اور اس سے روزے کا ثواب بھی کم ہوگا۔
دنیاوی شعر و شاعری کرنا
شعر و شاعری کرنا، شعر و شاعری دنیاوی شعر و شاعری نظم ہے کوئی بھی شعر ہے جو بھی دنیاوی ہے دنیا کی طرف لے جاتا ہے یہ مکروہ ہے روزے کے ثواب کو کم کردیتا ہے ہاں البتہ کی اہلبیت علیہ السّلام کی شان میں شعر پڑہنا ،قصیدے پڑھنامفید ہوتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے اس سے روزے کا ثواب کم نہیں ہوگا۔
حمام میں داخل ہونا
حمام میں داخل ہونا،جو کمزوری کا باعث ہو،حمام میں داخل ہونا ، حمام میں بیٹھنا، جو کمزوری کا باعث یہ بھی مکروہ ہے روزے کے ثواب کو کم کردیتا ہے۔
خوشبو سونگھنا
خوشبودار پھولوں اور پودوں کو سونگھنا پھول ہیں پودے ہیں ایسی خوشبودار چیزیں ہیں جن کو سونگنے سے روزے کا ثواب کم ہو جاتا ہے یہ بھی نہیں کرنا چاہیے۔
کپڑے گیلے کرنا / گیلے کپڑے کو جسم پر رکھنا
گیلے کپڑے کو جسم پر رکھنا گیلے کپڑے کو جسم پر رکھنا یا کپڑے جو پہنے ہوئے ہیں ان کو گیلا کر لینا دونوں صورتوں میں روزے کے ثواب میں کمی ہوتی ہے۔
خواتین کا پانی میں بیٹھنا
خواتین کا پانی میں بیٹھنا خواتین پانی میں بیٹھیں گی تو ان سے ان کا روزہ بھی مکروہ ہو جائے گا مرد حضرات اگر پانی میں بیٹھے رہیں تو کوئی حرج نہیں ہے خواتین پانی میں بیٹھیں گی برتن ٹپ ہے ٹیوب ویل ہے جو بھی ہے پانی میں بیٹھنے سے خواتین کا روزہ مکروہ ہو جاتا ہے۔
دانت نکلوانا
دانت نکلوانا یا کوئی بھی ایسا فعل کرنا جس سے منہ سے خون نکل آئے یہ بھی روزے کے ثواب کو کم کر دیتا ہے اگر وہ حلق تک پہنچ جائے تو خون اگر حلق میں چلا جائے تو یہ مبطل روزہ ہے، روزے کو باطل کر دیتا ہے لیکن اگر خون نکل آیا ہے باہر نکال دیا یہ روزے کے ثواب کو کم کر دیتا ہے۔
جان بوجھ کر کلیاں کرنا
جان بوجھ کر کلیاں کرنا منہ خشک ہو گیا ہے کلیاں کیے جا رہا ہے بندہ تو اس سے بھی روزے کے ثواب میں کمی ہوتی ہے۔
جامد چیز سے حقنا لینا
جامد چیز سے حقنا کروانا حقنا اگر مائع چیز سے پانی سے یا اس قسم کے کسی بھی زائل چیز سے بہنے والی سے اگر حقنہ کروایا جائے تو ہم ذکر کر چکے ہیں گزشتہ بلاگ میں مبطلات والی میں کہ روزہ اس سے ٹوٹ جاتا ہے جامد چیز سے حقنہ کروانا رسی وغیرہ سے کپڑے سے کسی چیز سے تو یہ مکروہ ہے اس سے ثواب میں کمی ہوتی ہے لیکن روزہ نہیں ٹوٹتا۔
پانی میں سر کو ڈبونا
پانی میں سر کو ڈبونا ہم اس سے پہلے بھی ذکر کر چکے ہیں کہ سید علی سیستانی کے نزدیک مبطل روزہ نہیں ہے باقی مراجع عظام کے نزدیک سر اگر پانی میں ڈبو دیا جائے مکمل سر تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن سید علی سستانی کے نزدیک یہ مکروہ شدید ہے روزے کا ثواب ختم ہو جائے گا تو یہ بھی ہمیں نہیں کرنا چاہیے۔
ناک میں دوائی ڈالنا
ناک میں دوائی ڈالنا جو حلق تک پہنچے دوائی ناک میں ڈالی جائے جو حلق تک نہ پہنچے اگر حلق تک پہنچ جائے اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا لیکن اگر ناک میں دوائی ڈالی جائے حلق تک نہیں پہنچی یقین ہے حلق تک نہیں پہنچی تو ہم ڈال سکتے ہیں لیکن مکروہ ہے روزے کا ثواب کم ہو جائے گا۔
سُرمہ لگانا
سرمہ لگانا ایسا سرمہ لگانا جس میں مثلا کے جو مشک کی طرح ہے خوشبودار ہے جس کا اثر حلق تک پہنچ گیا ہے تو ایسا سرمہ لگانا بھی مکروہ ہے ویسے عام سرمہ جس کا اثر حلق تک جس کی خوشبو حلق تک نہیں پہنچتی، وہ مکروہ بھی نہیں ہے مبطل بھی نہیں ہے اس کا لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے یہ تھی مکروہات اور بعض علماء نے اس کے علاوہ بھی چند مکروہ ذکر کیے ہیں روایت اور روایت بھی ملتی ہیں حدیث بھی ملتی ہے کہ انسان جب روزہ رکھے تو اس کے اعضاء و جوارح بھی روزہ دار ہونی چاہیے اس کی زبان اس کی انکھیں،اس کے کان،اس کے ہاتھ،اس کے پاؤں،اس کے تمام افعال روزے کی حالت میں ہونے چاہیے یعنی کوئی ایسی حرکت نہیں ہونی کرنی چاہیے جس سے ہمارا خود خدا ناراض ہو اور یہ وہ چیزیں ہیں جو روزے کی حالت میں نہیں کرنی چاہیے
اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنکس پر کلک کریں اور مکمل تفصیلات جانیں؟
✅ روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟
✅ روزہ رکھنے کی صحیح نیت کیا ہے؟
✅ چاند دیکھنے کا اسلامی حکم کیا ہے؟