ایران پراسرائیلی فضائی حملے پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران
![]() |
ایران پراسرائیلی فضائی حملے پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران |
اسرائیل نے ہفتے کی صبح ایران پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں تین مرحلوں میں حملے کیے۔ شام کے دارالحکومت دمشق اور عراقی شہر تکریت اور کرکوک میں بھی زوردار دھماکےکی اواز سنی گئی،آپریشن میں 100 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا،جو امریکہ نے اسرائیل کو دیئے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں ایرانی دارالحکومت تہران کے علاوہ اصفہان اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تہران، اصفہان، کرج اور شیراز سمیت 7 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ۔ تہران کے قریب فوجی اڈوں پر بھی حملے، ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے 10 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
حملے میں ایران کی ایٹمی اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا ۔ایران پر حملہ مکمل، طیارے واپس آچکے ہیں،اسرائیل
اسرائیلی حملوں کے بعد ایران،اردن اور عراق نے فضائی حدود بند کر دی۔
![]() |
ایران |
اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ مکمل ہوگیا۔ طیارے واپس آچکے ہیں۔ حملے میں ایران کی میزائل یونٹس کو نشانہ بنایا گیاہے۔ ترجمان کے مطابق ہمارا دفاعی نظام متحرک ہے ۔ کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ ایران کے یکم اکتوبر کے حملوں کا جواب ہے جو اسرائیل پرکئے گئے تھے ۔ دوسری طرف تل ابیب زیر زمین بنکر میں چھپ کر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع حملوں کی نگرانی کرتے رہے ۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی نیتن یاہو کے ساتھ تھے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہےکہ اسریئلی فوجی کروائی میں امریکی افواج کا کوئی کردار نہیں ہے صہیونی جاریت کو اسرائیل کے دفاع کا حق قرار دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملہ ہئیرس کو اس حوالے سے بھی آگاہ کیا
دوسری جانب امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل کی تنصیب کے بعد جرمنی میں فوجی اڈے سے ایف سولہ طیارے بھی مشرق وسطیٰ بھیج دیے۔
اسرائیلی حملوں کا جواب دیں گے،ایران
ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہم اس اسرائیل کی جاریت کا حق رکھتے ہیں اور ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے اور اس سے پہلے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنائی نے بھی اپنی فوج کو جنگ کی بڑی تیاری کا حکم دے رکھا ہے