🔴بریکنگ: اسرائیل نے ایر ان پر حملہ شروع کر دیا۔
تہران کاراج کے قریب کم از کم
3-6 دھماکوں کے ساتھ شہر کے مغرب میں تہران کے رہائشیوں نے دھماکوں کی آوازیں سنی
ہیں۔ تل ابیب میں نیویارک ٹائمز کے نمائندے نے تصدیق کی ہے: اسرائیلی افواج نے
ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے فارس کے صحافیوں کی تحقیقات اور ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں متعدد فوجی اڈے صیہونی حکومت
کے حملے کا نشانہ تھے۔اسرائیل کا ایران پر حملہ
اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کردیا۔
اسرائیل نے تھاڈ میزائل اور ایف 16 طیاروں کا استعمال کیاجو امریکہ نے بھیجے تھے،ابھی تک اس کی کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،ایران کے دفاعی نظام نے اس حملے کو ناکام بنادیا اسرائیلی حملے کو فضاء میں ہی ناکارہ بنادیا ۔اس سے پہلے ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کو خبردار کیاتھا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کرنے کی جرت کی تو اس کو وعدہ صادق سے سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا ۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ نے فوج کو بڑے حملے کی تیاری کی ہدایت کر رکھی ہے۔اس کے علاوہ عراق اور شام میں بھی حملوں کی آواز سنائی دی گئی ہے ۔