تقلید کس کی ہو سکتی ہے

شیعہ مجتہدین
مجتہد کی شرائط ہیں

اگر وہ پوری ہوں گی ان پر وہ مجتہد پورا اترتا ہوگا تب جا کے ہم ان کی تقلید کریں گے
ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ مجتہد مومن ہو اگر مجتہد مومن ہوگا شیعہ اثناء عشری ہوگا 12 اماموں کو مانتا ہوگا تو وہ اس کی تقلید جائز ہوگی اگر 12 اماموں میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرے تو وہ ہمارے نزدیک مومن ہی نہیں ہے اس کی تقلید تو دور کی بات ہے۔
عادل ہو عدالت رکھتا ہو عدالت سے مراد یہ ہے کہ اپنے واجبات ادا کرتا ہو اور جو منہیات ہیں منہیات سے مراد یہ ہے کہ جن چیزوں سے روکا گیا ہے حرام سے بچتا ہو واجب ادا کرتا ہو حرام سے بچتا ہو۔
حلال زادہ ہو یہ ہمارے پیش نماز جو ہوتے ہیں مذہب تشیع میں فقہ جعفریہ میں اس کے لیے بھی شرط ہے کہ حلال زادہ ہو تو مجتہد کے لیے تو بدرجہ اولیٰ شرط ہے کہ حلال زیادہ ہونا چاہیےمجتہد کے لیےعقل سلیم رکھتا ہو عقل سلیم رکھتا ہو مطلب عاقل ہو پاگل پن کے دورے نہ پڑھتے ہوں۔
حواس پہ کنٹرول کرتا ہو مجتہد کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ نائب امام ہے امام کی جگہ پر بیٹھا ہوا ہے تو اپنے حواس پہ کنٹرول ہو ناجائز غصہ نہ کرے ڈانٹ ڈپٹ نہ کرتا ہو ہر وقت یعنی عام جو سڑک پر چلنے والے لوگ ہیں ان سے مجتہد کا رویہ اور اخلاق مختلف ہونا چاہیے کیونکہ نائب امام ہیں تو اگر حواس پہ کنٹرول رکھتے ہوں گے تب جا کے ہم ان کی تقلید کریں گے۔
بالغ ہو مجتہد کے لیے شرط ہے کہ وہ بالغ ہو بچی نو سال کی بالغ ہو جاتی ہے اور لڑکا 15 سال کا بالغ ہوتا ہے 15 سال سے پہلے اگر باقی شروط موجود بھی ہوں تو بھی ہم تقلید نہیں کر سکتے مجتہد کے لیے ضروری ہے کہ وہ بالغ ہو۔
مرد ہو عورت مجتہد نہیں بن سکتی اکثر مراجع عظام اور جو تحقیق ہیں کیونکہ عورت کی کے لیڈر بننے میں اسلام میں ممانعت آئی ہے تو یہ بھی ایک لیڈر بننے والا کام ہے مجتہد بننا یعنی لیڈ کرنا اپنے ساتھ عوام کو چلانا اس وجہ سے عورت جو ہے نا وہ بھی مجتہد نہیں بن سکتی۔
![]() |
تقلید کس کی کریں |
سب سے بڑے اعلم کو کیسے تلاش کریں
ان تمام شروط کے بعد جو اہم ترین شرط ہے وہ یہ ہے کہ اب یہ شروط پائی جاتی ہیں ضروری نہیں ہے کہ ایک شرط ایک شخص میں یہ شروط ہوں بہت سارے اب مجتہد موجود ہیں علماء موجود ہیں جن کے اندر یہ شروط موجود ہے تو اب ہم کس کی تقلید کریں گے تو ہم آتے ہیں ایک ایسے پوائنٹ کی طرف جو ہمیں یقین دیتا ہے کہ ہاں جی ہم نے اس کی تقلید کرنی ہے وہ ہے اعلم عالم سے مراد یہ ہے کہ اب ہمارے پاس 10 یا 20 اشخاص موجود ہیں علماء موجود ہیں مجتہد موجود ہیں اب ہم نے ان میں سے عالم کی تقلید کرنی ہے یعنی جو ان سب میں سے زیادہ پڑھا ہوا ہو تو ان سب میں سے زیادہ
![]() |
عالم کو کیسے پہچانیں |
فقہ جعفریہ کو جانتا ہو۔
عالم کو پہچاننے کے بھی تین طریقے ہیں
اور اس نے اس میں کام کیا ہوا ہو ان باقی شروط کے ساتھ تو اب ہم عالم کو کیسے پہچانیں گے عالم کو پہچاننے کے بھی تین طریقے ہیں۔
یا خود ہم اتنا ان کے قریب ہوں شخصیات کے کہ ہمیں پتہ چل جائے کہ ہاں جی فلاں سے فلاں زیادہ علم رکھتا ہے
یا یہ کہ ہم ان کے جو قریب شخص کے قریبی شخصیات ہیں ان سے پوچھیں ہاں جی آپ جو ان کے قریب ہیں اور ان کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں ان کے ساتھ بحث و مباحثہ کیا ہے ہمیں بتائیے کہ کون عالم ہے
یہ بھی پڑھیں
شیعہ غسل جنابت کا طریقہ کیا ہے
اس کے بعد اگر یہ بھی ممکن نہیں تو ہم دو عادل گواہوں سے پوچھیں گے ہاں جی آپ بتائیں یہ آسان ترین طریقہ ہے ہم اپنے علاقے کے علماء سے یا ان علماء سے جو ہمارے علاقے کے ہیں لیکن حوزہ علمیہ نجف یا قم میں رہتے ہیں اور وہ مراجع عظام کے نزدیک ہے ہم ان سے بھی معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ ہمیں بتائیے آپ عالم ہیں آپ جو ہے نا عادل ہیں اور آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ ہم کس کی تقلید کریں تو اسان ترین طریقہ ہے کہ آپ جس پر بھی آپ کو یقین ہو جائے کہ ہمارے نزدیک وہ عالم ہے پس ہم اس کی تقلید کریں گے تو یہ جو ہے نا ہم نے وضاحت کر دی کہ مجتہد کی کیا شرائط ہیں اور ہم نے کس کی تقلید کرنی ہے۔