غسل کی اقسام اور طریقہ
پچھلے بلاگ میں ہم نے ذکر کیا ہے کہ غسل کی اقسام کتنی ہیں،واجب غسل کی چھ قسمیں ہیں اور غسل جنابت میں ہم نے تفصیل بتائی ہے کہ جنابت دو چیزوں سے واجب ہوگا، آج ہم ذکر کریں گے۔
غسل کا طریقہ (method of bathing)کیا ہے؟
غسل کا طریقہ یہ ہے کہ یا آپ غسل ترتیبی کریں گے یا آپ غسل ارتماس کریں گےغسل ترتیبی آپ جیسے نل کے نیچے نہا رہے ہیں فوارہ ہے یا لوٹے(مگ) سے یا ڈول سے یا ان چیزوں سے مثلا تھوڑا سا پانی ہے اس سے آپ اٹھا کے اپنے اوپر ڈال رہے ہیں غسل کر رہے ہیں یا مثلا کہ شاور (shower)کے نیچے نہا رہے ہیں یہ تمام غسل ترتیبی ہوں گے
ترتیبی غسل کا طریقہ کیا ہے
ترتیبی غسل کا طریقہ یہ ہے کہ آپ جسم کو پاک کریں گے جسم کو پاک کرنے کے بعد آپ نیت کریں گے اور نیت کرنے کے بعد آپ نے سر کو دھونا ہے گردن سمیت سر کو دھوئیں گے، فوارے کے نیچے ہیں یا پانی اوپر ڈال رہے ہیں جس صورت میں بھی نہا ر ہےہیں سر کو گردن سمیت دھوئیں گے یقین ہو جائے کہ دھل گیا ہے اس کے بعد آپ نے دائیں سائیڈ دھونی ہے اور تھوڑا تھوڑا پانی ایکسٹرا دوسری سائیڈ پر بھی ڈالنا ہے تاکہ یقین ہو جائے کہ دائیں سائیڈ دھل گئی ہے تمام جسم کو تمام حصوں کو بالوں سمیت دھونا ضروری ہے مرد کے لیے۔
کیا عورت کا بڑے بالوں کا دھونا واجب ہے
عورت کے لیے اگر اس کے بال بہت زیادہ لمبے ہیں تو جو سر کے قریب بال ہوں گے عورت کے لیے وہ دھونے واجب ہیں جو بہت زیادہ لمبے بال ہیں جو سر سے اضافی شمار ہوتے ہیں وہ عورت کے لیے دھونے واجب نہیں ہیں، مرد کے لیے اور عورت کے لیے باقی غسل کا طریقہ ایک ہی ہے سر دھوئیں گے گردن سمیت پھر دائیں سائیڈ پھیر بائیں سائیڈ اور جب یہ مکمل ہو جائے گا تو آپ کا غسل درست ہوگا اسے غسل ترتیبی کہتے ہیں پہلے نیت کریں گے نیت کر کے آپ غسل شروع کریں گے جسم پاک کرنے کے بعد نیت ،نیت کر کے آپ نے غسل کرنا ہے غسل کے لیے بھی وہی جو ہم نے وضو کی شرائط بتائی ہیں کہ پانی بھی پاک ہونا چاہیے پانی مباح ہونا چاہیے غصبی نہیں ہونا چاہیے اور آپ نے جو غسل کرنا ہے وہ مضاف پانی بھی نہیں ہونا چاہیے مثلا کہ شربت وغیرہ نہ ہو ، مثلاً کہ مٹی اتنی بہت زیادہ نہ ہو کہ وہ پانی شمار نہ ہو یا مثلاً کہ گلاب کا جو عرق ہے جو آب گلاب ہے اس سے بھی آپ وضو یا غسل نہیں کر سکتے یہ تھا غسل ترتیبی کا طریقہ ۔
شاور (shower)کے نیچے نہانا
کبھی کبھی ہم شاور کے نیچے ٹھہر جائیں اور نیت کر لیں کہ اب ہم سر دھو رہے ہیں،اب ہماری دائیں سائیڈ دھل رہی ہے اور ہم شاور کے نیچے ٹھہرے رہیں یا تھوڑی سی جسم کو حرکت دے لیں وہیں تو وہ ایسا نہیں ہے آپ سر کو دھوئیں گے پہلے یقینی طور پر پھر آپ دائیں سائیڈ کو دھوئیں گے یقینی طور پر پھر آپ بائیں سائڈ کو دھوئیں گے سر کو دھونا علیحدہ ضروری ہے ۔
غسل ارتماسی کا طریقہ
اس کے بعد غسل ارتماسی ہے غسل ارتماسی مثلاً کہ آپ دریا میں نہا رہے ہیں، چشمے میں، نہر میں، ٹیوب ویل میں یا ان چیزوں میں جہاں پانی بہت زیادہ جمع ہوتا ہے ،جاری پانی ہے یہاں آپ نہانا چاہتے ہیں غسل کرنا چاہتے ہیں ، تو طریقہ وہی ہے جسم کو پاک کریں گے نیت کریں گے اور نیت کرنے کے بعد آپ نے اس طرح ڈبکی لگانی ہے کہ آپ کا تمام جسم پانی کے اندر چلا جائے سر سمیت پاؤں سمیت تمام جسم پانی کے اندر چلا جائے تو جون ہی آپ نکلیں گے آپ کا غسل ہو چکا ہوگا آپ اس کے بعد پاک اور صاف ہیں آپ کا غسل تمام ہو جائے گا۔
کیا تمام اغسال کا طریقہ یہی ہے
اور یہ غسل ترتیبی اور غسل ارتماسی غسل کا طریقہ یہ تمام چیزوں میں چلے گا مثلاً کہ آپ غسل جنابت کر رہے ہیں تو بھی یہی طریقہ ہے آپ غسل حیض کر رہے ہیں تو بھی یہی طریقہ ہے اپ نفاس کر رہے ہیں تو بھی یہی طریقہ ہے آپ میت کو غسل دے رہے ہیں تو وہ بھی یہی طریقہ ہے تین غسل جو میت کو دیے جاتے ہیں بیری کا، کافور کا یا صاف پانی کا یہ تمام جو ہم نے چھ چیزیں بتائی ہیں حیض ،نفاس، استحاضہ میت ،مسں میت یہ تمام غسل کا طریقہ یہی ہے ۔ترتیبی یا ارتماسی کوئی اور طریقہ نہیں ہے تمام جو بھی غسل واجب ہو مرد پر عورت پر میت کو غسل دے رہے ہیں تو تمام کا طریقہ یہی ہے یاآپ ترتیبی کریں گے یا آپ ارتماسی کریں گے۔
اگر آپ کو یہ معلومات اچھی لگی تو کمنٹ میں اظہار خیال لازمی کریں شکریہ