غسل کی کتنی اقسام ہیں
غسل کی سات اقسام ہیں
غسل جنابت
غسل حیض
غسل نفاس
غسل استحاضہ
غسل میت
غسل مس میت
وہ غسل جو نذر، قسم، عہد وغیرہ کی وجہ سے واجب ہو
اسباب جنابت کیا ہے
- سوتے یا جاگتے میں قصدا یا مجبورا جماع سے یا بغیر جماع کے منی کا خارج ہونا اور اسی حکم میں وہ مشتبہ رطوبت بھی ہے جو منی کے خارج ہونے کے بعد بذریعہ پیشاب استبرا کرنے سے پہلے نکلے یاد رہے کہ استبرا کرنے کے بعد ایسی مشتبہ رطوبت خارج ہونے سے غسل جنابت واجب نہ ہوگا
- جماع خوا فرج(پیشاب کی جگہ) میں ہو یا دبر(پائخانہ کی جگہ)میں۔اگرچہ منی خارج نہ ہو،فائل(کرنے والا)و مفعول (جس کے ساتھ کیا جائے) دونوں پر غسل کرنا واجب ہو گا
- ایسی حالت میں کہ جب عضو کے داخل (بلکہ اگر حشفہ ختنہ گاہ سے کم مقدار بھی داخل ہو جائے تو بنا بر احتیاط واجب غسل کرےاور اگر باوضو نہیں تھاتو وضو کرنا بھی ضروری ہے اقاء محسن حکیم)ہونے کے متعلق شک ہو کہ داخل ہوا ہے کہ نہیں تو غسل واجب نہیں ہوتا ۔اسی طرح اگر خواب میں دیکھے لیکن منی بالکل خارج نہ ہو تو بھی غسل واجب نہیں ہوگا اور اگر کوئی شخص اپنے کپڑے میں منی لگی ہوئی دیکھے اور یہ یقین کرے کہ اسی کی ہے تو غسل واجب ہوگا اور ان نمازوں کا بجا لانا لازم ہے جن کے متعلق یقین ہو کہ منی خارج ہونے )کے بعد پڑی ہیں پس جس وقت جنب( یعنی غسل جنابت واجب ہونا ہو بہتر ہے کہ اسی وقت غسل کرے کیونکہ جب تک نجس رہتا ہے رحمت خدا سے دور رہتا ہے۔
غسل جنابت چار چیزوں کے لیے واجب ہے
- نماز میت کے علاوہ کہ وہ بغیر غسل کے پڑھی جا سکتی ہے ہر نماز کے لیے خواہ وہ واجب ہو یا سنت ادا ہو یا قضا
- نماز واجب کے بھولے ہوئے اجزاء اور نماز احتیاط اور بنابراحوط (وجوبی) سجدہ سہو کے لیے بھی
- طواف واجب اگرچہ مستحب حجو عمرہ کا جزو(مگر جو طواف واجب نہ ہو وہ اگر بیت جنابت کرے تو باطل نہ ہوگا اگرچہ مسجد الحرام میں اس حالت میں داخل ہونا حرام ہے اقا محسن الحکیم)ہو۔
- روزہ (جس کی تفصیل بعد میں آئے گی)
محرمات جنب(جو چیزیں جنب شخص بحالت جنابت کے لئے حرام ہیں)وہ چار ہیں
- اسماءالہی اور صفات خاصہ(جیسے رحمٰن و رحیم وغیرہ)کا چھونا۔اور اسی طرح بنا بر احوط(وجوبی) حضرات انبیاء اور ائمہ طاہرین علیہم السلام اور جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے اسماء گرامی کا چھونا
- قرآن مجید کے حروف چھونا
- مسجد میں داخل ہونا لیکن گزر جانے میں کوئی حرج نہیں البتہ مسجد نبوی و مسجد الحرام سے گزر جانا جائز نہیں ہےاور مشاہد مشرفہ ائمہ طاہرین علیہم السلام بھی مساجد کے حکم میں ہیں
- اور وہ چار سورتیں جن میں سجدہ واجب ہے
سورہ الم تنزیل اکیسواں پارہ
سورہ حم السجدہ چوبیسواں پارہ
سورہ نجم ستائسوواں پارہ
سورہ اقراء تیسواں پارہ
یہ بھی پڑھیں
تیمم کا طریقہ کیا ہے اور تیمم کب واجب ہوتا ہے کون سی سورتیں ہیں
احکام جبیرہ ,وضو جبیرہ کس طرح کیا جاتا ہے
مکروہات جنب
مکروہات دس ہیں
- کھانا پینا فقیری کا موجب ہے اور اس سے برص کا مرض پیدا ہوتا ہے بہتر ہے کہ دفع کراہت کے لیے وضو کرے
- سونا مگر یہ کہ وضو کر لیا ہو
- خضاب کرنا اس طرح حالت خضاب قبل اس کے کہ وہ پورا رنگ دے اپنے اپ کو جنب کرنا بھی مکروہ ہے
- سات آیات سے زیادہ قران پڑھنا
- قران کے حروف کو چھونے کے علاوہ اس کی جلد یا ورق یا حاشیہ یا بین السطور خالی جگہ کو چھونا
- قرآن مجید کو اٹھانا
- تیل ملنا
- احتلام سے جنب ہو کر جماع کرنا
- محترم مقامات مثلاً مقبرہ علماء میں داخل ہونا
- ہر محترم کام کرنا مثلاً نماز میت یا غسل میت وغیرہ