ٹب/بالٹی کے نیچے کس طرح نہائیں
طریقہ کیا ہے
ایک مسئلہ جو زیادہ پوچھا جاتا ہے مومنین کی طرف سے کہ جی ہم ٹب سے وضو کرتے ہیں یا غسل کرتے ہیں آیا یہ ہو سکتا ہے یا نہیں یعنی ٹب نیچے پڑا ہو اس میں پانی ہے برتن ہے پتیلا ہے ٹب ہے جو بھی چیز ہے اس میں سے آپ مگے سے لوٹے سے پانی لیتے ہیں اور آپ یا اس میں چلو سے پانی لیتے ہیں اور آپ وضو کرتے ہیں آپ کا وضو ہو جاتا ہے مگےسے ،لوٹے سے پانی لیتے ہیں غسل کرتے ہیں غسل ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس میں کافی ذہن میں سوالات آتے ہیں کہ جسم جو ہم دھو رہے ہوتے ہیں تو اس کے چھینٹیں جو ہیں وہ بالٹی یا ٹب میں جا رہے ہوتے ہیں تو اس وجہ سے وہ پانی نجس ہو جاتا ہے اگر آپ غسل کر رہے ہیں ٹب سے یا بالٹی سے وہ نیچے پڑے ہیں تو اس سے پہلے آپ نے یہ کرنا ہے کہ آپ کے جسم پہ جہاں نجاست لگی ہوئی ہے آپ کا پورا جسم نجس نہیں ہوتا چاہے آپ حیض کی حالت میں تھے ،جنابت کی حالت میں تھے ،آپ کا پورا جسم نجس نہیں ہوتا نہ آپ کا پسینہ نجس ہے جو جگہ آپ کی نجس ہے اس کو دھوئیں پیشاب منی خون جو جہاں جس جگہ پہ لگا ہوا ہے اس کو آپ دھو لیں اس کے بعد پھر آپ نہاتے رہیں چاہے چھینٹیں اس ٹب میں بھی چلے جائیں اس سے آپ کا نہ پانی نجس ہوگا نہ آپ کا غسل باطل ہوگا آپ غسل سے یعنی ٹب سے اور بالٹی سے مگے سے جس طرح بھی آپ کو غسل کرنا چاہتے ہیں آپ کا غسل ہو جائے گا۔
شاور کے نیچے کس طرح نہائیں
اسی طرح نلکے پہ بعض لوگ نل پہ نہاتے ہیں تو اس کا بھی اور شاور لینے کا شاور سے، فوارے سے نہانے کا بھی وہی سلسلہ ہے کہ آپ جب نہانے جائیں تو ایک چیز کی احتیاط کرنی ہے کہ آپ جب نہا رہے ہوں پانی اوپر سے جاری ہے شاور سے کسی بھی چیز سے نل سے پانی اوپر سے جاری ہے جب آپ غسل کی نیت کر لیتے ہیں سر گردن سمیت پہلے دھونا ضروری ہے اس کے بعد دایاں سائیڈ اور بایاں سائیڈ تو جب آپ سر گردن سمیت دھو لیں، پانی بے شک پورے جسم پہ جاتا رہے اس کے بعد سرآپ نے پانی سے نکال لینا ہے اس کے بعد پھر آپ دائیں سائیڈ دھوئیں گے ،پھر بائیں سائیڈ دھوئیں گے آپ کا غسل مکمل ہو جائے گا بس یہی احتیاط ہے جب آپ فوارے سے یا جاری پانی سے نہا رہے ہوں