وضو میں چار چیزیں واجب ہیں ۔
- چہرے کا دھونا
- بازوں کا دھونا
- سر کا مسح
- پاؤں کا مسح
یہ چیزیں واجب ہیں،اس کے علاوہ وضو کی شرائط او ر وضوکےمستحبات ہیں وہ بھی آ پ پڑھ سکتے ہیں ۔
طریقہ
سب سے پہلے نیت قربتا ال اللہ کی کریں گے وضو کی اور آخر وضو تک وہ نیت کا ہونا ضروری ہے،اس کے بعدچہرے کو دھونا ہے( بالوں کی ابتدا سے لے کر تھوڑی سمیت) اب بعض شخص ایسے ہوتے ہیں جن کے بال نہیں ہیں تو متعارف مقدار جو ہے مثلا کہ جہاں اس کو پتہ ہے کہ یہاں سے بال اگے تھے وہیں سے دھونا ہے یعنی کہ بال اب گر گئے ہیں تو جہاں سے بھی بال ہیں وہاں سے دھونا ضروری نہیں ہے متعارف مقدار جہاں سے اس کو پتہ ہے کہ یہاں سے میرے بال گرے تھے احتیاطاً تھوڑا سا اس مقدار کو اوپر سے شامل کر کے دھونا ہے اور احتیاط نزومی ہے آیت اللہ العظمی سید علی سستانی صاحب کے نزدیک کہ ابتدائے اشعار یعنی بالوں کے ابتداء سے ہی پانی ڈالا جائے اور اوپر سے نیچے تک لے کے آیاجائے اور یہ جو حصہ ہے انگوٹھے اور یہ بڑی انگلی کے درمیان والا حصہ دھونا ضروری ہے لیکن احتیاطاً تھوڑا سا سائیڈ پہ بھی ہاتھ مار دینا چاہیے۔
کتنی دفعہ چہرے پر پانی ڈال سکتے ہیں ؟
سب سے پہلے پانی لے کر اوپر سے نیچے (بال اگنے کی جگہ سے تھوڑی تک)کی طرف لے کر جانا ہے یقین ہونا چاہیے کہ تمام چہرہ دھل گیا ہے پانی جتنی دفعہ بھی ڈالیں ،لیکن وضو کی نیت سے ایک دفعہ ہی پانی ڈالیں گے ایک دفعہ پانی ڈالیں گے دوسری دفعہ ڈال سکتے ہیں لیکن تیسری دفعہ اگر چہرے کو وضو کی نیت سے دھوئیں گے تو وضو باطل ہو جائے گا۔ اس کے بعد (داہنی کہنی) اس طرح لیفٹ ہینڈ ( بائیں ہاتھ )میں پانی لیں گے اور کہنی پر ڈالیں گے کہنی سمیت دھونا ہے اسی طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ تمام بازو دھل گیا ہے انگوٹھیاں ہیں تو ان کو ہلا لیں بہتر ہے اتار لیں نہیں تو ہلا لیں تاکہ ان کے نیچے سے پانی پہنچ جائے۔ یہ دھل گیا اب اس کے بعد بائیں بازو ایسے پانی ڈالیں گے اور اس کو دھو لیں گے ۔
بڑے بالوں والے مسح کس طرح کریں
اس کے بعد آتا ہے ،سر کا مسح یہ جو پیشانی ہے پیشانی کے بالکل سیدھا چوتھائی حصہ سر کا بنتا ہے اس پر آپ نے مسح کرنا ہے ایک انگلی بھی اگر ہلا دیں گے تو کافی ہے مستحب یہ ہے کہ تین انگلیوں کا مسح کیا جائے اور ضروری نہیں ہے کہ جلد پر مسح ہو اگر بال بڑے ہیں تو تھوڑا سا بھی اگر جلد کے قریب والے بالوں تک آپ پہنچ جاتے ہیں تو وہاں آپ تھوڑا سا ہلا دیں گے اتنا ایک انگلی کی مقدار تک تو یہ سر کا مسح ہو جائے گا۔اس کے بعد پاؤں کا مسح یہ ہے یہاں یہ انگلیوں سے لے کر انگلیوں کے اوپر والے حصے سے لے کر اور یہ اس جوڑ تک آنا ہے آپ نے، دائیں ہاتھ سے دائیں پاؤں اور بائیں ہاتھ سے یہ بایاں پاؤں یہ اپ کا مسح مکمل ہو جائے گا ۔
مسح کرنے سے پہلے کسی چیز کو ہاتھ لگانا:
مسح کرنے سے پہلے اگر کوئی شخص کسی کپڑے وغیرہ کو ہاتھ لگاتا ہے ،مثلا اگر کوئی شخص اپنا عمامہ یا ٹوپی وغیرہ اتارتاہےیا کسی کپڑے وغیرہ کو حرکت دیتا ہے تو وہ انگلیوں کی مدد سے حرکت دے سکتا ہے لیکن اس کی(وضو )تری ختم نہیں ہونی چاہیے ، آپ کو یقین ہو نا چاہیے کہ آپ کی تری مسح کے لیے باقی ہے تو آپ وہ ہاتھ لگا سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ؟