غسل استحاضہ (استحاضہ کے احکام)
آج ہم غسل استحاضہ میں داخل ہوں گے غسل استحاضہ کی بعث ہم اس طرح شروع کریں گے کہ استحاضہ کی تعریف کیاہے۔ استحاضہ وہ خون ہے جو خاتون کو ماہواری کے علاوہ آتا ہے ماہواری والا خون جو ہے جو خاص ڈیٹ میں آتا ہے جس کی ڈیٹیل بتا چکے ہیں وہ حیض ہے۔
حیض اور نفاس کے علاوہ
حیض کے علاوہ جو خون ہے نفاس کے علاوہ نفاس کی ہم انشاءاللہ ڈیٹیل بعد میں بتائیں گے جو بچہ پیدا ہوتا ہے اس کے بعد خاتون کو جو اس کے چھ دن یا آٹھ دن یا دس دن جو خون آتا ہے وہ نفاس شمار ہوتا ہے۔
بکارت کا خون استحاضہ ہوگا/نہیں
اس کے بعد بکارت مثلابچی نو سال کی دس سال کی جب ہوتی ہے اس کو مثلاً کہ ماہواری سے پہلے یا جب بھی مثلاً کہ لڑکی کو چوٹ لگ جاتی ہے یا گر جاتی ہے تو اس کی بکار ت ٹوٹ جاتی ہے تو اس کو یہ پتہ نہیں چلتا کہ میرا یہ خون کون سا ہے تو جب وہ چیک کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ بکارت ٹوٹ گئی ہے تو وہ بھی استحاضہ شمار نہیں ہوگا ۔
استحاضہ کی تعریف
ان کے علاوہ جو خون مثلاً کہ زرد آتا ہے جلن کے علاوہ آتا ہے اور ماہواری کے علاوہ دس دن ہے، پانچ دن آئے ایک دن آئے دو گھنٹے آئے 20 دن آئے مسلسل لگاتار آئے اس کی کوئی لمٹ نہیں ہے نہ کم سے کم نہ زیادہ سے زیادہ اس کو استحاضہ کہیں گے۔
استحاضہ کی اقسام
استحاضہ کے تین قسمیں ہیں ۔
یا قلیلا ہوگا یا متوسطہ ہوگا یا کثیرہ ہوگا
قلیلہ کیا ہے ۔
قلیلہ یہ ہے کہ آپ نے جو روئی رکھی ہے جو خاتون نے روئی رکھی ہوتی ہے یا پیڈ رکھا ہوتا ہے پہلے روئی رکھی جاتی ہے پھر پیڈ رکھا جاتا ہے اس کی اوپر والی سطح کو جو خون لگ جاتا ہے وہ قلیلہ ہوتا ہے یعنی اندر روئی کے اندر داخل نہ ہو تو یہ قلیلہ ہے۔
قلیلہ کا حکم
قلیلہ کا حکم کیا ہے کہ ہر نماز کے لیے خاتون وضو کرے گی اور روئی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے مثلا ابھی روئی رکھی ہے تو ایک ہی روئی کے ساتھ مسلسل دو تین نمازیں پڑھ سکتی ہیں اور چاہے وہ نماز نافلہ ہی کیوں نہ ہو مثلاً خاتون کہتی ہے کہ میں قضا نماز پڑھنا چاہتی ہوں اور ابھی تو میں نے وضو کیا ہے اور یا میں نافلہ نماز ادا کرنا چاہتی ہوں مثلا ظہرین کی مغربین کی تو ہر نماز کے لیے خاتون وضو کرے گی قلیلہ استحاضہ قلیلہ میں۔
متوسطہ کیا ہے
متوسطہ وہ خون ہے کہ جو روئی کے اندر تک داخل ہو جائے لیکن باہر والی سطح پر پیڈ کی باہر والے کپڑے تک نہ پہنچے تو یہ متوسطہ ہے۔
متوسطہ کا حکم
متوسطہ کا حکم یہ ہے کہ ایک غسل کرے گی اب یہ غسل کب کرنا ہے یہ غسل اس وقت کرنا ہے کہ جو نہی چیک کرے گی کہ اب خون آرہا ہے مثلاً ظہر ین کا وقت ہے، تو اس وقت غسل کرے گی ظہرین بھی پڑے گی اور مغربین بھی پڑے گی لیکن ہر نماز کے لیے وضو بھی کرنا ہے۔ ایک غسل جب خون دیکھےاس کے بعد تمام نمازوں کے لیے وضو اور روئی تبدیل کرنا ضروری ہے قلیلہ میں روئی تبدیل کرنا ضروری نہیں تھا یہاں پیڈ کے اوپر جو روئی رکھی ہوگی خاتون نے وہ چینج کرنا ضروری ہے اور ہر نماز کے لیے وضو کرنا بھی ضروری ہے ایک غسل کرنا ہے جب بھی وہ خون دیکھے گی اس کے بعد تو غسل کرے گی اس کے بعد سارا دن ایک ہی غسل سے اور ہر نماز کے لیے وضو انجام دے گی ۔
کثیرہ
کثیرہ وہ خون ہے استحاضہ کا جو پیڈ کی آخری سطح تک پہنچ جائے کراس کر جائے روئی کو کراس کر جائے اور آخری سطح تک آخری کپڑے تک پہنچ جائے تمام روہی کو کراس کرتے ہوئے آخری کپڑے تک پہنچ جائے یہ استحاضہ کثیرہ ہے ۔
کثیرہ کاحکم
تین غسل کرنے ہیں مثلاً صبح کی نماز سے پہلے بھی غسل کرنا ہے ظہرین سے پہلے بھی غسل کرنا ہے اور مغربین سے پہلے بھی غسل کرنا ہے وضو ضروری نہیں ہے استحاضہ کثیرہ ہے تو اس میں فقط غسل کرنا ہے وضو ضروری نہیں ہے۔
کثیرہ میں روزہ رکھنے کے لیے گزشتہ رات کا غسل ہونا بھی ضروری ہے استحاضہ کثیرہ ہے تو اس کے لیے تین غسل ہے فجر سے پہلے ظہرین کے لیے اور مغربین کے لیے مغربین جو ہوتی ہے وہ مغرب کے بعد ہوتی ہے اس کے لیے غسل کرنا ضروری ہوتا ہے اگر اس نے غسل نہیں کیا مثلاً مغربین ہی نہیں پڑی تو اب آگے دن والا روزہ رمضان شریف ہے تو اگلے دن کا روزہ نہیں رکھ سکتی ۔پہلے وہ غسل کرے غسل استحاضہ کثیرہ۔
کیا مسجد میں داخل ہو سکتی ہے
اب مسجد میں داخل ہو سکتی ہے استحاضہ والی خاتون تقریباً پاک خاتون کے برابر شمار ہوتی ہے وہ مسجد میں بھی داخل ہو سکتی ہے قران مجید کی تلاوت بھی کر سکتی ہے لیکن طہارت سے پہلے قرآن کریم کو چھو نہیں سکتی مثلاً اس کا حکم کیا ہے طہارت کرے وضو اگر اس کا وظیفہ ہے وضو کرے غسل وظیفہ ہے وہ کرے اس کے بعد وہ قرآن کریم بھی اٹھا سکتی ہے چھو سکتی ہے یعنی وہ پاک خاتون کی طرح ہے ۔
ہر نماز سے پہلے چیک کرنا ضروری ہے
ان سب کا احکام اس وقت واضح ہوں گے جب وہ یہ ہے کہ ہر نماز سے پہلے چیک کرنا ضروری ہے ہر نماز سے پہلے خاتون چیک کرے گی۔ روئی رکھ کے چیک کرے گی کہ میرا وظیفہ قلیلہ والا ہے ،متوسطہ والا ہے یا کثیرہ والا ہے یہ ہر نماز سے پہلے چیک کرنا ضروری ہے۔ استحاضہ والی خاتون کے لیے جب یہ چیک کرے گی اس کے بعد کلیئر ہوگا کہ اس کا وظیفہ کیا ہے اور اس کے مطابق انجام دے گی تو اس کے اعمال ٹھیک ہوں گے ۔