روزہ کیا ہے؟ (What is Fasting in Islam?)
روزہ ایک عبادت ہے جس میں بندہ اللہ کی رضا کے لیے اذانِ صبح (فجر) سے مغربِ شرعی تک کھانے، پینے اور دیگر ممنوعہ چیزوں سے پرہیز کرتا ہے۔
کن لوگوں پر روزہ فرض ہے؟ (Who Must Fast in Ramadan?)
ہر مسلمان پر روزہ فرض ہے جب اس میں یہ شرائط پائی جائیں:
1️⃣ بالغ ہو – یعنی شریعت کے مطابق بلوغت کی عمر کو پہنچ چکا ہو۔
2️⃣ عاقل ہو – یعنی پاگل یا غیر شعوری حالت میں نہ ہو۔
3️⃣ بے ہوش نہ ہو – مکمل دن بے ہوشی کی حالت میں ہونے سے روزہ ساقط ہو جاتا ہے۔
لڑکی اور لڑکے کی بلوغت کی نشانیاں
لڑکی کی بلوغت (Girl’s Puberty in Islam)
✅ قمری 9 سال (عیسوی 8 سال 8 ماہ 21 دن) مکمل ہونے پر لڑکی بالغ شمار ہوگی اور اس پر روزہ و دیگر احکام لاگو ہوں گے۔
لڑکے کی بلوغت (Boy’s Puberty in Islam)
لڑکے میں ان میں سے کوئی ایک علامت ظاہر ہو جائے تو وہ بالغ ہوگا:
✅ منی کا خروج
✅ زیرِ ناف سخت بالوں کا نکلنا
✅ قمری 15 سال یا عیسوی 14 سال 6 ماہ 15 دن مکمل ہونا
🔹 رخسار اور مونچھوں کے بال نکلنا بلوغت کی علامت ہو سکتا ہے، جبکہ آواز کا بھاری ہونا علامت نہیں سمجھاجاتاہے۔
روزے کے شرعی احکام (Islamic Fasting Rules & Conditions)
✅ روزہ رکھنے کے لیے صحیح نیت ضروری ہے۔
✅ فرض روزہ چھوڑنے پر قضا اور کفارہ واجب ہو سکتا ہے۔
✅ فجر سے مغرب تک کھانے، پینے اور ممنوعہ کاموں سے بچنا ضروری ہے۔
✅ بے ہوش شخص پر روزہ واجب نہیں، مگر دن میں کچھ دیر ہوش میں رہے تو روزہ صحیح ہوگا۔
دوسرا حصہ