دفتر تہہ خانے میں کیوں منتقل ہوا
حزب اللہ کے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی
رہائشگاہ پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیاہے۔
شادی ملتوی
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عدالت میں بھی پیش نہ ہونے کا پروگرام بنا دیا ۔
اس سے پہلے نیتن یاہو نے لبنان میں پیجر ڈیوائس(pager device )دھماکوں اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ
پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔
حملوں کی زمہ داری قبول کر لی
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے حزب اللہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس پیجر میں دھماکوں اور سیدحسن نصراللہ پر ہونے والے حملوں کو تسلیم کر لیا۔
یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر ڈیوائس پرحملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹانے کے بعد آج اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں حملوں کا باقاعدہ اعتراف کیاہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ انہوں نے حملوں پر اصرار کیا تھا جبکہ سابق وزیر دفاع حملوں کے مخالف تھے۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔