تہران میں نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کرکے ایرانی
![]() |
ایرانی سپریم کورٹ ججز شہید |
سپریم کورٹ کے دو ممتاز ججوں کو شہید کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح ایک مسلح شخص نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایرانی سپریم کورٹ کے سامنے دو ممتاز ججوں پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے جج حجت الاسلام رازینی اور حجت الاسلام مغیسہ شہید ہوگئے۔
حملہ آور نے واقعے کے فورا بعد خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور کے خلاف سپریم کورٹ میں نہ کوئی کیس چل رہا ہے اور نہ کسی کیس کا مدعی ہے۔
واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔