جمعے کا غسل (غسلِ جمعہ)
![]() |
غسلِ جمعہ |
آج ہم غسل جمعہ کے بارے میں گفتگو کریں گےجمعہ کا غسل
وقت کیا ہے ؟
اس کا وقت یہ ہے کہ جمعہ کی فجر سے لے کر یعنی صبح کی نماز کے وقت سے لے کر مغرب تک یہ جمعہ کے غسل کا وقت ہے جمعہ کا وقت طلوع فجر سے لے کر غروب شمس تک ہے یعنی جو نہی سورج غروب ہوگا جمعہ کے غسل کا وقت ختم ہو جائے گا
کیا غسلِ جمعہ کے بعد وضو کرنا ضروری ہے ؟
جو نہی آپ غسل جمعہ کریں گے اس کے بعد آپ پر وضو ساکت ہو جائے گا آپ کو وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اسی غسل سےآپ نماز ادا کر سکتے ہیں ۔
کیا غسلِ جمعہ کی قضاء کر سکتے ہیں ؟
اب بعض مومنین سوال کرتے ہیں کہ آیا جمعہ کا غسل ہم نہیں کر سکے جمعہ کے دن کسی بھی مصروفیت کی وجہ سے یا مجبوری کی وجہ سے تو اس کی قضا کر سکتے ہیں جی ہاں قضا کر سکتے ہیں اس کے بعد قضا کی نیت سے غسل کریں گے یہ بھی وضو سے مجزی ہے آپ غروب شمس سے یعنی جمعہ کے دن مغرب کا وقت ہو چکا اس کے بعد بھی آپ قضاء کی نیت سے اس کو انجام دے سکتے ہیں غسل جمعہ کو جمعہ کے دن غروب شمس کے بعد ہفتے کے دن تک مجزی ہے یعنی آپ نے غسل جمعہ غروب شمس کے بعد کیا ہفتے کے دن تک آپ اس کو قضا کر سکتے ہیں ہفتے کے دن غروب شمس سے پہلے قضا کی نیت سے غسل کر سکتے ہیں اب ہفتے کا دن ہے جمعہ کا دن گزر گیا جمعہ کی شام کو مغرب کے بعد بھی آپ نے غسل نہیں کیا اب ہفتے کے دن آیا ہم غسل کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے ہاں ہم غسل جمعہ کو ہفتے کے دن بھی کر سکتے ہیں لیکن قضاء کی نیت سے کریں گے اور اس کا وقت جو ہے ہفتے کے دن غروب شمس سے پہلے پہلے تک ہے مغرب سے پہلے ہم غسل جمعہ کو قضا کی نیت سے ہفتے والے دن کریں گے تو یہ بھی وضو سے مجزی ہے اگر ہم غسل جمعہ کر لیں گے تو اس کے بعد ہمیں وضو کی ضرورت نہیں رہے گی اس سے ہم نماز بھی پڑھ سکتے ہیں باقی جو افعال ہم وضو کے لیے جن کے لیے وضو ضروری ہوتا ہے وہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ہم اسی غسل سے وہ افعال انجام دے سکتے ہیں ،غسل کا طریقہ جس طرح پیچھے غسل کی بحث ہو چکی ہے تفصیلی طور پر غسل کا طریقہ وہی ہے یا آپ ترتیبی کریں گے یا ارتماسی کریں گے اور اس کا طریقہ ہم بتا چکے ہیں۔
نیت (اداءوقضاء)کیسے کریں گے؟
اگر ہم جمعہ کے دن غسل کر رہے ہیں تو ادا کی نیت سے کریں گے غسلِ جمعہ کرتے ہیں اداءقربتاالی للہ زبان پر دہرانا کسی بھی نیت کو ضروری نہیں ہے اور اگر اس کے بعد غروب شمس سے لے کر ہفتے کے دن غروب شمس تک ہم غسل کر رہے ہیں تو پھر ہم قضا کریں گے اور غسل جمعہ کرتے ہیں قضا قربت ال اللہ اور یہ کہنا کافی ہے اس کے بعد آپ وضو بھی نہیں کریں گے اور جو افعال انجام دیں گے وہ درست ہوں گے ۔