جنابت کا غسل کب واجب ہوتا ہے
مباشرت کرنے سے
اس پر مختلف لیکچرز میں ہم بتا چکے ہیں لیکن کافی چیزیں ابھی بھی پوشیدہ ہیں ،غسل جنابت جو ہے وہ عمومی طور پہ یہی دیکھا جاتا ہے کہ میاں بیوی کا ملاپ ہو، مباشرت ہو ،منی خارج ہو جائے یا لڑکے لڑکی کو نوجوان جو ہیں ان کو احتلام ہو جائے لڑکیوں کو بھی پاسیبل ہے احتلام ہونا لیکن اس کے بہت کم چانسز ہوتے ہیں احتلام یعنی نائٹ فال یعنی سوتے ہوئے یا جاگتے ہوئے کسی بھی خیالات میں ،خیال نہ بھی ہو اور منی کا خارج ہو جانا، چاہے وہ چھیڑ چھاڑ سے ہو یا ایسے ہو اس سے غسل واجب ہو جاتا ہے۔
دو بندوں کا ملاپ (لوطی فعل)
غسلِ جنابت کا دوسرا موجب وہ یہ ہے کہ اگر ملاپ ہو دو بندوں کا خدانخواستہ نعوذ باللہ من ذالک یہ چیزیں روایات اہل بیت میں بھی ہیں یعنی اہل بیت نے ہمیں بتائی ہیں اور یہ چیزیں واضح کرنا ضروری ہیں کیونکہ شرمندگی کی وجہ سے حیا کی وجہ سے کوئی کسی سے نہیں پوچھ پاتا اور یہ سوشل میڈیا وہ پلیٹ فارم ہے اکیلے بیٹھ کے ایزیلی ہر کوئی اپنا جو ہے وہ قبلہ درست کر سکتا ہے حلال حرام سیکھ سکتا ہے کسی بھی نعوذ باللہ من ذالک کسی بھی اگر غیر محرم سے یا کسی بھی نعوذ باللہ لوطی فعل سے کسی بھی کام سے اگر دخول ہو جائے دخول انٹرکورس ہو جائے اور مقدار راس تک کیپ کی مقدار تک دخول ہو جائے چاہے منی خارج ہو یا نہ ہو چاہے میاں بیوی ہوں یا کوئی حرام کا کام ہو نعوذ باللہ من ذالک اگر فقط دخول ہو جائے مقدار راس یعنی کیپ کی مقدار تک کھول کے بیان کرنا ضروری ہے ۔
میاں بیوی کا رمضان میں دخول روزے کا حکم
یہ کافی سوال کیا جاتا ہے اور خصوصاً رمضان کریم میں یہ سوال جو ہے وہ کافی کیا جاتا ہے کہ میاں بیوی ہیں چھیڑ چھاڑ میں اگر تھوڑا سا دخول ہو گیا ہے تو کیا ہمارا روزہ باقی ہے،منی خارج نہیں ہوئی ہاں جی روزہ ختم ،غسل واجب ضروری نہیں ہے منی خارج ہو دخول ہو گیا چاہے کسی بھی جہت سے ہو جائے تو غسل واجب ہو جائے گا اور آپ کا روزہ ختم ہو جائے گا اگر آپ روزے سے ہیں۔
یہ چیز ہے جو بیان کرنا ضروری ہے یعنی منی خارج ہو یا کسی حلال یا حرام ذریعے سے کسی بھی شخص کے ساتھ چاہے وہ لوطی فیل ہو چاہے جو بھی ہو اگر آلہ تناسل مقدار راس تک داخل ہو جائے مقدار راس یعنی کیپ کی مقدار تک کسی بھی جہت سے تو اس سے غسل واجب ہو جائے گا دونوں پر غسل واجب ہو جائے گا روزے سے ہیں تو دونوں کا روزہ جو ہے وہ بھی باطل ہو جائے گا تو اس چیز کا خاص خیال رکھنا چاہیے نائٹ فال ہو احتلام ہو تو اس سے بھی اور خواتین کا سوال کافی ہوتا ہے کہ ہمیں عمومی طور پہ جو لیکوڈ ،لیکوریا ہوتا ہے اس سے غسل واجب نہیں ہے اس سے غسل واجب شہوت کے ساتھ شہوت یعنی جنسی خواہش کے ساتھ اگر آپ کو سوتے یا جاگتے آپ کا وہ پانی اتنا خارج ہو گیا لیکوڈاتناخارج ہو گیا کہ آپ کے کپڑے گیلے ہو گئے ،شہوت کے ساتھ تو اس صورت میں آپ پر بھی غسل واجب ہو جائے گا غسلِ جنابت کا طریقہ آپ دیکھ سکتے ہیں ۔