![]() |
شیخ نعیم قاسم |
حزب اللہ طویل جنگ کے لیے تیار
لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے دہشتگرد اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ تل ابیب پر راکٹ حملوں سے بیروت پر اسرائیلی حملوں کا جواب دیا جائے گا،سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے حزب اللہ کودھچکا ضرورلگاہے لیکن تنظیم( حزب اللہ) ثابت قدم ہے اور اسرائیل کو جواب دینے میں مصروف ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہمارےبہادر سپاہی استقامت، ثابت قدمی اور بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں کسی صورت شکست نہیں دے سکتاہے، مستقل جنگ بندی اور لبنان کی خود مختاری کے تحفظ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔
شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ہم جنگ جاری رکھیں گے۔
جنگ بندی مزاکرات
گزشتہ روز لبنانی حکومت کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ لبنان اور حزب اللہ نے اسرائیل سے جنگ بندی کی امریکی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے۔
علی حسن خلیل کی گفتگو
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات لبنان کے معاون پارلیمنٹ اسپیکر اور حزب اللہ کے اتحادی علی حسن خلیل نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ایلچی مزید بات چیت کیلیے بیروت کا دورہ کریں گے۔
عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ مذکورہ کوشش لڑائی ختم کرنے کیلیے اب تک کی جانے والی سب سے سنجیدہ کوشش قرار دی گئی۔
پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری کے معاون علی حسن خلیل نے کہا تھا کہ لبنان نے گزشتہ روز امریکی سفیر کو اپنا تحریری جواب پیش کیا اور وائٹ ہاؤس کے نمائندے ایموس ہوچسٹین مذاکرات جاری رکھنے کیلیے بیروت جا رہے ہیں۔
پارلیمانی اسپیکر علی حسن خلیل نے کہا تھا کہ حزب اللہ نے کچھ وضاحتوں کے ساتھ جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور اب گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔اگر وہ مشروط جنگ بندی پر تیار ہے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے ورنہ حزب اللہ ایک لمبی جنگ لڑنےکے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔حزب اللہ ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے