✳️ روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے✳️
مبطلات روزہ
⭕روزے کو توڑنے والی چیزیں یہ ہیں
✅کھانا اور پینا
کھانا اور پینا کھانا پینا ،چاہے جتنی مقدار میں کیوں نہ ہو جو چیز بھی کھائیں گے ،ضرور نہیں ہے کہ کھانے کی چیز اور مٹی بھی کھا لیں گے تو بھی روزہ باطل ہو جائے گا پینا ایسے پینے کی جو بھی چیزیں ہیں ، جس کا پینا شمار ہوتا ہے جتنی مقدار میں بھی ہم خواہ آپ جان بوجھ کر کھائیں یا پییں، اس سے آپ کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔.
✅ جماع یا مباشرت کرنا
مباشرت کرنا جماع کرنا اس سے چاہے منی نکلے یا نہ نکلےمباشرت کرنے سے خاص مقدار کے دخول سے روزہ ٹوٹ جائے گا جان بوجھ کر مباشرت کرنے سے اور خاص مقدار کے دخول سے چاہے منی نکلے یا نہ نکلے۔
✅بہتان باندھنا
. اللہ رسول اور ائمہ علیہم السلام پر جھوٹ بولنا ایک انسان جان بوجھ کر ایک خطیب ہے ایک ایسا انسان ہے جو دنیادار ہے وہ ایسے جان بوجھ کر کہتا ہے کہ ہاں جی قرآن میں ایسے لکھا ہوا ہے فلاں معصوم کا میں نے فرمان پڑھا ہے چاہے وہ دنیاوی امر ہو دینی امر ہو اللہ ،اہل بیت، انبیاء پر جھوٹ منسوب کر دینے سے جان بوجھ کر روزے کو باطل کر دیتا ہے۔
✅غبار/دھواں
غلیظ غبار اور دھوئیں کو حلق تک لے جانا دھواں ہے کسی چیز کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اس کا دھواں غلیظ ہے وہ انسان کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کے دھوئیں میں ایسی چیزیں ہیں جو حلق تک پہنچ جاتی ہیں دھواں یا غبار دونوں چیزیں غبار یعنی وہ ہوا جس میں مٹی ہے آندھی آجاتی ہے تیز غبار والی اور اس کو حلق تک لے جانا یادھوئیں کو یہ بھی روزے کو باطل کر دیتا ہے۔
✅صبح تک مجنب رہنا
جان بوجھ کر صبح تک مجنب رہنا لیکن انسان رات کو اس کو جنابت ہوا غسل جنابت اس پر واجب تھا جان بوجھ کر اس نے صبح تک جنابت کا غسل نہیں کیا جان بوجھ کر اگر اس نے ایسی حالت میں باقی راہ صبح تک تو اب وہ صبح کے بعد غسل کر کےروزہ مکمل نہیں کر سکتا وہ روزہ اس کا درست نہیں ہے اور اس پر اس کی قضاء اورکفارہ دونوں واجب ہے۔
✅منی نکالنا
منی نکالنا چاہے مرد ہے چاہے عورت ہے دونوں کے لیے یہی حکم ہےکہ جو منی نکالیں گے احتلام اور چیز ہے احتلام ہو جاتا ہے اس سے روزے کو کچھ نہیں ہوتا منی نکالنا جان بوجھ کر عمدا جاگتے ہوئے اس سے بھی روزہ باطل ہو جاتا ہے اور جان بوجھ کر منی نکالنے سے کفارہ بھی واجب ہو جاتا ہے کفارے کی انشاء اللہ ہم علیحدہ بلاگ بنائیں گے جس میں کفارے کے احکام ذکر کریں گے
✅مائع چیز سے حقنہ کروانا
حقنہ ایک عمل ہے پیٹ کی معدے کی چیزوں کو جو ہضم نہیں ہو رہی تھی ان کو باہر نکالنے کے لیے میڈیکل کا ایک پر اسیس ہے اگر وہ سائل چیز پانی ڈالتے ہیں اس کے بعد صفائی کرتے ہیں معدے کی تو اس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اگر وہ کسی خشک چیز سے کرتے ہیں تو پھر اسے روزہ باطل نہیں ہو گا۔
✅قے کرنا جان بوجھ کر
جان بوجھ کر الٹی کرنا قے کرنا جان بوجھ کر انگلی مار نا ایسی کیفیت بنانا کہ خود کو پتہ چلے کہ اب مجھے الٹی اجائے گی،جان بوجھ کر ایسا کرنے سے روزہ باطل ہو جاتاہے۔
یہ بھی پڑھیں ؟
رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کے احکام ؟
✅پانی سر میں ڈبونا
سید علی سستانی دامت برکاتہ کے نزدیک پانی میں سر ڈبونے سے روزہ باطل نہیں ہوتا مگر وہ شدید ہے یعنی روزے کا ثواب ختم ہو جائے گا، لیکن روزہ باقی رہے گا باقی مراجع عظام کے نزدیک روزہ باطل ہو جاتا ہے، اگر آپ نے اپنا سر پانی میں ڈال دیا ہے آپ کا تمام سر پانی میں جب ڈوب جائے گا تو اس سے آپ کا روزہ باطل ہو جائے گا ،لیکن سید علی سیستانی دامت ظلہ کے نزدیک روزہ باطل نہیں ہو گا، مکروہ ہے شدید ہے یعنی روزے کا ثواب ختم ہو جائے۔