![]() |
حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد متوقع سربراہ سیدہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی |
شہادت
حزب اللہ کے اہم کمانڈر اور عظیم روحانی مجاہد سید ھاشم صفی الدین نے بھی اپنے رفیق اور ھمرزم شھید قائد حسن نصر اللہ کی راہ پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا، حزب اللہ کی طرف سے رسمی تائید ہوگئی ہے۔
سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سید ہاشم صفی الدین کوتنظیم کے باضابطہ سربراہ بننے کی توقع کی جارہی تھی تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
ہاشم صفی الدین ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے ساتھ حزب اللہ کی قیادت کررہے تھے
![]() |
ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم |
اور سید مقاومت حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے باضابطہ سربراہ بننے کی توقع کی جارہی تھی تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
![]() |
ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید |
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حزب اللہ نےسید ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے شروع میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ 3 ہفتے قبل بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے دوران ان کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے تھے۔