تقلید
کیا جائل کو تقلید کا مسئلہ بتانا واجب ہے ؟
جی ہاں جائل کی رہنمائی کرنا واجب ہے
کیا فوت شدہ مجتہد کی تقلید جائز ہے ؟
تقلید کی ابتدا فوت شدہ مجتہد سے کرنا جائز نہیں ہے
ایک شخص آقا سستانی کی تقلید میں آیا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ ان کے فتوے کے مطابق اگر مرحوم مجتہد کو عالم سمجھتا ہو تو ان کے فتاوے کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے وہ اقا سستانی کے مسائل پر یہ عمل کرتا رہا اور اب اسے یہ معلوم ہوا کہ ہے تو کیا اس کے لیے جائز ہے کہ مرحوم مجتہد کی مسائل پر عمل کریں ؟
اگر شرعی طریقے سے نیت کا عالم ہونا ثابت ہو جائے چاہے اس اعتبار سے کہ زندہ مجتہد کا مرحوم کے مقابلے میں عالم ہونا ثابت نہ ہو سکے تو مرحوم مجتہد کے فتاوے پر عمل کرنا ضروری ہے
اگر کوئی شخص زندہ مجتہد کی اجازت سے ایسے مجتہد کی تقلید پر باقی ہو جس کا انتقال ہو چکا ہو تو اس صورت میں حقوق شریعہ کسے دے گا ؟
احتیاط واجب یہ ہے کہ حقوق شریعہ زندہ مجتہد عالم کو دیے جائیں
کیا تقلید صرف خمس و زکوۃ اور نماز وغیرہ جیسی چیزوں میں ہوتی ہے ؟
فقیہ زندگی کی تمام مسائل کے بارے میں فتوی دیتا ہے اور تقلید کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ ان تمام احکام میں مجتہد کی تقلید کرے
کیا تقلید میں ولایت فقیہ کا مسئلہ بھی شامل ہے اس سلسلے میں آیت اللہ سیستانی کی کیا رائے ہے ؟
جی ہاں یہ بھی ایک فقہی مسئلہ ہے اس میں بھی مقلد اپنے مجتہد کی جانب سے رجوع کرے گا اور آیت اللہ سیستانی کے نظریے کے مطابق ایک جامعہ شرائط مجتہد ان تمام امور میں ولایت رکھتا ہے جن پر انسانوں کا اجتماعی نظام قائم ہے
اگر کسی کو مسئلے میں اپنے مجتہد کی رائے معلوم نہ ہو تو کیا اسیےحق حاصل ہےکے دوسرے مجتہد کے فتوے عمل پر کرے ؟
اگر کسی مسئلے میں اس کے عالم کے فتوے تک رسائی ممکن نہ ہو تو عالم فعل عالم کا خیال کرتے ہوئے دوسرے مجتہد کی طرف رجوع کر سکتا ہے