![]() |
نجاست |
نجس چیزیں 12 ہیں
- پیشاب و پاخانہ
- منی
- خون
- مردہ
- خشکی پہ رہنے والے کتا اور سور
- کافر
- شراب
- فقاع جو شراب جو سے بنائی گئی ہو نجس ہے
- پسینہ
- ہرفضلہ خور جانور کا پسینہ
نجاست کے ثبوت
![]() |
نجاست کے ثبوت |
اس چیز کے نجس ہونے کا علم و یقین ہو
جس کے تصرف میں وہ چیز ہو وہ شخص اس کی نجس ہونے کی خبر دے
دو عادل شخص گواہی دیں کہ یہ چیز نجس ہے
اگر کسی چیز کی نجاست میں شک ہو تو وہ پاک ہے
![]() |
احکام نجاست |
احکام نجاست
احکام نجاست پانچ چیزیں ہیں۔
نماز و طواف کی حالت میں خواہ واجب ہو یا مستحب جسم اور لباس نجس نہ نہیں ہونا چاہیے
کھانے پینے میں جو چیزیں استعمال کی جائیں ان کا پاک ہونا ضروری ہے
مقام سجدہ کا پاک ہونا لازمی ہے
نماز کی حالت میں کون سی نجاستیں معاف ہیں
اس کی چار صورتیں ہیں
زخم اور پھوڑے کا خون بشرطیکہ اس کا سلسلہ جاری رہے اور منقطع نہ ہو اور بواسیر کا خون چاہے وہ ظاہری ہو یا باطنی معاف ہےخواہ بدن پر ہو یا لباس میں
وہ خون جو انگوٹھے کے ناخن کی مقدار سے زیادہ نہ ہو اگرچہ متفرق مقامات پر اس کی چھینٹنی پڑی ہوئی ہوں تب بھی معاف ہے خواہ بدن پر ہو یا لباس میں بشرط کہ وہ حیض یا نفاس یا استحاضہ یا نجس عین یعنی کتاو سور اور کافر اور مردہ کو خون نہ ہو کہ وہ معاف نہیں ہے بلکہ آدمی کے علاوہ حرام جانور کے خون سے بھی اجتناب کرنا احوط ہے
وہ لباس جو عورت کی شرمگاہ کو ڈکتا ہے نہ ہو جیسے ٹوپی ازار بند،جراب اس کا نجس ہونا نماز کی حالت میں معاف ہے
وہ عورت جو چھوٹے بچے کی پرورش کر رہی ہو اور ایک لباس سے زیادہ اس کے پاس نہ ہو یا دو لباس ہوں یا وہ دونوں محل حاجت ہوں تو اس کو چاہیے کہ شب و روز میں اپنا لباس پاک کر لے اب اگر اس کے بچہ پیشاب کر بھی دے تو وہ اسی لباس میں نماز پڑھ سکتی ہے اور یہ نجاست معاف قرار پائے گی