غسل کے بارے میں چند سوالات
کیا غسل کے بعد وضو/مسح کی ضرورت ہوتی ہے
کیا غسل سے پہلے یا بعد میں وضو یا مسح کی ضرورت ہے یہ مرد و خواتین کے احکام ہم مشترکہ بتاتے ہیں جہاں فرق ہوگا مرد اور خاتون کا وہاں ہم انشاءاللہ ذکر کر دیں گے کہ خاتون کے لیے یہ حکم ہے مرد کے لیے یہ حکم ہے غسل سے پہلے بھی وضو کی ضرورت نہیں ہے غسل کے بعد بھی وضو کی ضرورت نہیں ہے جو بھی غسل ہو اسی طرح غسل سے پہلے مسح کی ضرورت نہیں ہے غسل کے بعد مسح کی ضرورت نہیں ہے کوئی بھی غسل ہو خواتین کا جو استحاضہ کا حکم ہے وہ مختلف ہے وہ ہم استحاضہ والے بلاگ میں ذکر کر چکے ہیں کہ اس نے جو احکام انجام دینے ہیں استحاضہ متوسطہ یا قلیلا یا کثیرہ کے وہ الگ حکم ہے لیکن غمومی طور پہ کسی بھی غسل سے پہلے یا بعد میں نہ وضو کی ضرورت ہے نہ مسح کی ضرورت ہے۔
کیا پانی صرف آیک دفعہ ہی ڈالنا ہے
کیا غسل میں ایک بار پانی ڈالنا کافی ہے ایک دفعہ آپ نے پانی ڈالا ہے شاور کے نیچے ہے یا پانی ڈال رہے ہیں کسی بھی صورت میں ایک دفعہ آپ نے سر دھو لیا دائیں سائیڈ دھولی سر گردن سمیت دھونا ہے، ایک ایک دفعہ دھو لیا یقین ہو گیا کہ نجاست جسم پہ نہیں تھی دھو لیا ہے تو غسل ہو چکا ہے لیکن مستحب یہ ہے کہ تین تین دفعہ دھویا جائے جسم کے ہر حصے کو سر کو گردن سمیت، دائیں سائیڈ کو ،بائیں سائیڈ کو ،تین تین دفعہ مستحب ہے ایک دفعہ پانی ڈالنا واجب ہے ۔
کھڑے ہو کر/کپڑوں میں غسل کرنا
کھڑے ہو کر یا کپڑوں میں غسل کرنا کیسا ہے بعض مومنین پوچھتے ہیں کہ کھڑے ہو کر ہم غسل کر رہے ہیں کیا یہ درست ہے درست ہے بیٹھ کے غسل کر رہے ہیں درست ہے کھڑے ہو کے بیٹھ کے کسی بھی صورت میں غسل کرنا درست ہے اور اسی طرح کپڑے پہنے ہوئے ہیں ایک بندہ کپڑے پہنے ہوئے ہے وہ غسل کرنا چاہتا ہے کر سکتا ہے ،یقین ہو کہ ہمارے جسم کا ہر حصہ دھل چکا ہے تو غسل آپ کا درست ہے۔
غسل کی نیت کیسے کرنی ہے؟
یہ سوال بہت زیادہ کیا جاتا ہے کوئی بھی غسل ہو حیض ہے نفاس ہے استحاضہ ہے جنابت ہے مس میت ہے فقط ذہن میں یہ ہو کہ میں کون سا غسل کر رہا ہوں یا کر رہی ہوں قربتہ الی اللہ بس یہی نیت ہے اگر نماز کا وقت قریب ہے تو آپ نے کہنا ہے کہ واجب قربتا الا اللہ باقی اس کے علاوہ قربتا ال اللہ بھی کہہ دیں گے تو واجب اگر نہیں بھی کہا تو آپ کا غسل ٹھیک ہے ۔اس کے بعد آپ نماز بھی پڑھ سکتے ہیں وضو کی بھی ضرورت نہیں ہے واجب کہنا بھی ضروری نہیں ہے اگر آپ واجب کہیں گے نماز کا وقت قریب ہے تو اسی کے ساتھ آپ نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن واجب کہنا بھی ضروری نہیں ہے ۔
نیت کب کرنی ہے
جب آپ سر پہ پانی ڈالنے لگیں تو اس وقت آپ نے غسل کی نیت کرنی ہے پھر ہر حصے کو دھوتے وقت نیت کرنا ضروری نہیں ہے ،فقط ایک دفعہ آپ نیت کر لیں گے تو یہ کافی ہے یہ بھی سوال بہت زیادہ کیا جاتا ہے کہ نیت کب کرنی ہے۔
کیا خاتون کو تمام بال دھونے ضروری ہیں
یہ خواتین مسئلہ پوچھتی ہیں کہ کیا سر کے تمام بال دھونا ضروری ہے سر کے تمام بال دھونا خاتون کے لیے ضروری نہیں ہے کیونکہ اس کے بال بہت زیادہ لمبے ہوتے ہیں تو سر کے جو قریبی حصہ ہے اس کو دھو لے گی خاتون تو اس کے جو قریبی بال ہیں سر کے قریبی بال اس کو اگر دھو لیے ہیں باقی بال نہیں دھوئے پھر بھی اس کا سر دھل گیا ہے اس کا غسل ٹھیک ہے چاہے وہ باقی جو بال اس کے جو لمبے بال ہیں ان کو نہیں بھی دھویا تو اس کا غسل ٹھیک ہے سر کے قریبی بالوں کو دھونا ضروری ہے یہ خاتون کا ایک مسئلہ جو زیادہ پوچھا جاتا ہے ۔
کلی کرنا/یا ناک میں پانی ڈالنا
غسل سے پہلے کلی وغیرہ کرنا کیسا ہے جی غسل سے پہلے ہاتھ دھونا کلی کرنا ناک میں پانی ڈالنا تین تین بار یہ مستحب ہے واجب نہیں ہے غسل سے پہلے یہ مستحب ہے اور غسل سے پہلے احتیاطاً جو ہے انسان نجاست کو جسم سے دور کر لے ،پھر غسل کرے تاکہ اس کا غسل یقینی طور پہ درست ہو جائے ۔
حدث اصغر ہو گیا ہے تو کیا غسل دوبارہ شروع کریں گے
غسل کے دوران حدث اصغر ہو جائے اور غسل کے دوران غسل کر رہے ہیں آپ کو پیشاب آگیا ہے پاخانہ کیا ہے آپ نے ریح خارج ہو گئی ہے اس صورت میں کیا حکم ہے غسل آپ کانٹینیو کریں گے یا غسل ختم ہو چکا ہے دوبارہ سے ضروری نہیں ہے وہیں سے آپ نے مثلا سر دھو لیا ہے دائیں سائیڈ دھو لیا ہے،حدث اصغر ہو گیا ہے تو اب حدث کے بعد آپ نے بائیں سائیڈ دھونی ہے آپ کا غسل درست ہے یہ نہیں ہے کہ آپ نئے سرے سے دوبارہ آپ نے غسل شروع کرنا ہے۔
کیا حدث اصغر والے غسل سے نماز ہوگی/نہیں
غسل کے دوران حد ث اصغر ہو جائے یعنی حد ث اصغر کی وضاحت کر چکے ہیں کہ جن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔ریح خارج ہوئی ہے ، پیشاب آگیا پاخانہ آگیا ہے تو اس صورت میں آپ نے وہیں سے غسل کو کانٹینیو کرنا ہے نئے سرے سے غسل نہیں کرنا ہاں اس غسل میں ایک فرق یہ ہے کہ یہ غسل تو آپ کا درست ہو جائے گا لیکن اس غسل سے آپ نماز نہیں پڑھ سکتے کیونکہ آپ کو غسل کے دوران حدث اصغر ہو گیا تھا اس غسل کے بعد آپ نماز کے لیے وضو کریں گے باقی آپ کا غسل وہیں سے کانٹینیو کریں گے اور غسل بھی ٹھیک ہے نماز کے لیے آپ
کو وضو کرنا پڑے گا یہ سوالات ہیں جو بہت زیادہ پوچھے جاتے ہیں ۔