پانی کس طرح پینا چاہیے پانی پینے کے آداب
پانی پینے کے آداب شریعت میں موجود ہیں وہ یہ ہے کہ
چوس چوس کر
پانی کو چوس چوس کر پینا چاہیے پانی کو بہت جلدی غٹاغٹ گھونٹ نہیں بھرنے چاہیے چوس چوس کر اور لذت کے ساتھ پینا چاہیے۔
دن کو کھڑے ہو کر رات کو بیٹھ کر
دن کو کھڑے ہو کر پانی پینا چاہیے ہمارے خصوصا پاکستان میں رواج ہے کہ پانی جو ہے نا وہ بیٹھ کر ہی پیتا ہے چاہے دن ہو چاہے رات ہو دن کو کھڑے ہو کر پانی پییں اور رات کو بیٹھ کر پانی پییں۔
بسم اللہ سے شروع کریں اور الحمدللہ پر ختم کریں
جونہی پانی پینا شروع کریں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں جوں ہی پانی پی لیں الحمدللہ کہیں۔
تین سانسوں میں پانی پینا ہے
پانی پییں ایک سانس لیں پھر پانی پییں پھر دوسرا سانس لیں پھر پانی پییں تین سانسوں میں پانی پینا چاہیے ۔
ذکر اہل بیت ذکر امام حسین علیہ السلام کرنا چاہیے
جب بھی پانی پییں حتی کہ مولا کا بھی فرمان ہے کہ جب بھی میرے شیعہ پانی پییں تو میری پیاس کو یاد کریں مولا حسین علیہ السلام کا ذکر کریں اور ان کے قاتلوں پر دشمنان اہل بیت پر لعنت کریں۔
زیادہ پانی نہ پییں
پانی پینے کے دوران زیادہ پانی نہ پییں بہت زیادہ مقدار میں بعض دفعہ پیاس لگی ہوتی ہے انسان چار پانچ گلاس پی جاتا ہے تو یہ نقصان دہ ہے پانی تھوڑا پینا چاہیے تھوڑی پیاس بچ جائے بہتر ہے۔
ٹوٹے ہوئے برتن میں بھی پانی نہیں پینا چاہیے
برتن گلاس ہے جو بھی چیز ہے جس میں آپ پانی پی رہے ہیں وہ ٹوٹا ہوا یا اس کا سرہ ٹوٹا ہوا نہیں ہونا چاہیے ٹوٹی ہوئی جگہ سے پانی نہیں پینا چاہیے۔
تیل والے کھانوں کے اوپر پانی نہیں پینا چاہیے
آئلی چیز کھائی ہے ہم نے مثلاً کہ ایسی ڈش کھائی ہے جو بہت زیادہ آئلی تھی چکناہٹ والی تھی اس کے اوپر پانی پینا نقصان دہ ہیں ۔
پانی دائیں ہاتھ سے پیئیں
دائیں ہاتھ میں رائٹ ہینڈ میں گلاس کو برتن کو پکڑنا چاہیے بائیں ہاتھ میں نہیں پکڑنا چاہیے ۔
سائنس دانوں کی تحقیق چودہ سو سال پہلے بتا دی گی شریعت میں
یہ ایسی چیزیں ہم ذکر کر رہے ہیں جو شریعت میں 1400 سال پہلے ذکر ہو چکی ہیں لیکن سائنس دان اب تحقیق کر کے بتا رہے ہیں کہ آئلی چیز پر مثلاً کہ پانی پینے سے ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے کھڑے ہو کر رات کو پانی پینے سے فلاں نقصان ہے یا مثلا کہ جلدی جلدی پانی پینے سے بھی حق اٹیک ہو سکتا ہے تو یہ ساری چیزیں شریعت نے پہلے بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں ؟
کھانے کے اسلامی آداب: سنت پر عمل کریں اور صحت مند زندگی پائیں