کھانے کے آداب
کھانے پینے کے آداب بھی شریعت میں موجود ہیں تو ہمیں ان پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہم بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں ہم شریعت پر عمل کرتے ہوئے ہم کسی مشکل میں نہ پڑ جائیں کیونکہ ہر چیز کے پیچھے مصلحت ہوتی ہے۔
![]() |
کھانے کے آداب کیا ہیں |
کھانا کھانے کے آداب ہیں ۔
بسم اللہ سے آغاز
بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کے شروع کرنا چاہیے ۔
ہاتھ دھونا
پہلے ہاتھ دھونے چاہیے ہاتھ دھونے کے بعد کھانا شروع کرنا چاہیے اور ہاتھ جو کھانا کھانے کے لیے ہاتھ دھوئے جائیں ان کو کسی چیز سے خشک نہیں کرنا چاہیے ہاں جو آخر میں ہاتھ دھوئیں گے کھانا کھانے کے بعد ان کو آپ کسی ٹاول (تولیے)سے کسی چیز سے خشک کریں گے کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھوئیں اور خشک کریں ۔
میزبان شروع پہلے کرے/ختم بعد میں
میزبان مثلاً دعوت ہے اجتماعی پروگرام ہے میزبان کھانا کھانا شروع کرے گا اور آخر تک مہمانوں کے ختم کرنے کا انتظار کرے گا یعنی ان کے ساتھ دسترخوان پر موجود رہے گا اور آہستہ آہستہ بے شک کھاتا رہے۔
ہر ڈش پر بسم اللہ
بسم اللہ پڑھیں، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر زیادہ ڈشیں بنی ہوئی ہیں تو ،ہر ڈیش پر، ہر قسم کے کھانے پر، بسم اللہ پڑھنی چاہیے۔
دائیں ہاتھ سے کھانا
دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے دائیں ہاتھ کھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے بایاں ہاتھ سے آپ ہیلپ لے سکتے ہیں چیزوں کو اٹھانے رکھنے کے لیے یا کھانا ڈالنے توڑنے کے لیے لیکن دایاں ہاتھ سے کھانا چاہیے۔
تین یا زیادہ انگلیوں کا استعمال کرنا
تین یا اس سے زیادہ انگلیوں سے کھانا چاہیے دو انگلیوں سے، ایک انگلی سے نہیں کھانا چاہیے تین انگلیاں یا پورا ہاتھ استعمال کرنا چاہیے ۔
اپنے آگے سے کھانا
مستحب ہے اپنے آگے سے کھانا چاہیے دسترخوان لگا ہوا ہے محفل لگی ہوئی ہے بہت زیادہ لوگ بیٹھے ہیں تو اپنے آگے سے کھانا چاہیے یا ایک ہی ڈش میں کھا رہے ہیں تو اپنے آگے سے کھانا چاہیے، دوسروں کے آگے سے نہیں کھانا چاہیے ۔
چھوٹے لقمے لینے چاہیے
چھوٹے چھوٹے لقمے لینے چاہیے بڑے لقمے نہیں لینا چاہیے ۔
دسترخوان پر زیادہ ٹائم بیٹھیں
زیادہ دیر دسترخوان پر گزارنی چاہیے روایات میں بھی موجود ہے کہ جو انسان زیادہ دیر دسترخوان پر بیٹھتا ہے دسترخوان کا جو ٹائم ہے وہ اس کی زندگی میں شمار نہیں ہوتا۔
چباکر کھانا
زیادہ چبانا چاہیے کھانے کو جلدی جلدی منہ میں ڈال کے کم چبا کے نگلنا نہیں چاہیے ۔
آخر میں الحمدللہ
کھانا کھانے کے بعد الحمدللہ کہنا چاہیے ۔
کھانے کے بعد انگلیوں کو چوسنا
انگلیوں کو کھانا کھا لیا آپ نے کھانا کھانے کے بعد اگر انگلیوں کو کھانا لگا ہوا ہے تو ان کو چوس لیں یہ مستحب ہے کہ انگلیوں کو چوس لیں۔
دسترخوان سے چیز اٹھا کر کھانا
دسترخوان سے اٹھا کر کھائیں مثلا دسترخوان ہے آپ اس پر کھا رہے ہیں جو چیز گر گئی ہے وہ مستحب ہے کہ وہ چیز روٹی کا ٹکڑا ہے جو چیز ہے وہ اٹھا کر کھائیں ہاں اگر صحرا ہے کھلا میدان ہے تو مستحب ہے کہ وہ چھوڑ دیں تاکہ وہاں کے پرندے اور جانور آ کے کھا سکیں۔ اسی طرح ہڈیوں کو ہڈیوں سے مکمل طور پر گوشت اتار کر اس کو چوس نہیں لینا چاہیے ، تھوڑا سا اس پر گوشت یا تھوڑا سا اس پر چکناہٹ بچی رہنی چاہیے ۔
دو ٹائم کھانا کھانا
صبح اور شام کو کھائیں مستحب یہ ہے کہ دو ٹائم کھانا کھائیں ایک دن کے ابتدائی حصے میں جسے ہم ناشتہ کہتے ہیں اور ایک شام کا کھانا دوپہر کا کھانا نہیں کھانا چاہیے مستحب یہ ہے کہ دو ٹائم کھانا کھائے۔
قیلولہ کرنا
قیلولہ کریں قیلولا یہ ہے کہ دایاں پاؤں بایاں پاؤں پر رکھ کر تھوڑی دیر تھوڑی دیر کے لیے ریسٹ کریں یعنی تھوڑی دیر کے لیے لیٹ جائیں دایاں پاؤں بائیں پاؤں پر رکھ کر یہ قیلولہ ہوتا ہے یہ صبح کے بعد ہے صبح کے کھانے کے بعد، رات کے کھانے کے بعد واک کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں ؟
پانی کس طرح پینا چاہیے پانی پینے کے آداب کیا ہیں ہارٹ اٹیک کیوں ہوتا ہے۔
نمک سے آغاز
نمک سے ابتداء کریں اور اختتام کریں کھانا کھانے سے پہلے نمک تھوڑا سا چکیں اور کھانا کھانے کے بعد بھی تھوڑا سا نمک چکیں۔
دوسروں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے
لوگوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے کھانا کھانے کے دوران اپنے کھانے پر ہی نظر رکھنی چاہیے لوگوں کی لقمے کی طرف لوگوں کے منہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔
گرم کھانا نہیں کھانا چاہیے
گرم گرم کھانا نہیں کھانا چاہیے اس کا بھی نقصانات ہیں۔
پھونک مار کر نہیں کھانا
کھانے میں پھونک نہیں مارنی چاہیے مکروہ ہے ۔
روٹی برتن کے نیچے نہیں رکھنی چاہیے
روٹی جو ہے وہ برتن کے نیچے نہیں رکھنی چاہیے ہمارے ہاں جو ہے نا وہ رواج ہے کہ پہلے روٹی رکھتے ہیں اس کے اوپر برتن رکھ دیتے ہیں یہ مکروہ ہے روٹی کو برتن کے نیچے نہیں رکھنا چاہیے۔
پھل کو آدھا نہیں چھوڑنا چاہیے
اسی طرح آپ پھل کھا رہے ہیں تو پھل کو بھی آدھا چھوڑ کر نہیں پھینکنا چاہیے پھل کو بھی مکمل کھانا چاہیے یہ ہے آداب کھانا کھانے کے تو شریعت میں تمام چیزیں موجود ہیں۔
مومنین کو مزید بھی اگر کوئی سوالات ہیں آپ کے توکمنٹ کر سکتے ہیں۔