غسل خانے /واش روم میں وضو کا حکم
خاتون پوچھتی ہے کہ ہم وضو کر سکتے ہیں یا نہیں نامحرم کے سامنے وضو کر سکتے ہیں یا نہیں ، واش روم میں غسل خانے میں آپ وضو کر سکتے ہیں جگہ پاک ہے آپ وضو کرتے ہیں آپ وضو کر کے وہاں سے مسح کر کے نکل آتے ہیں آپ کا وضو درست ہے واش روم میں ہوں یا آپ غسل خانے میں ہوں وضو کیا جا سکتا ہے۔
سر ننگاہو تو وضو کا حکم
دوسرا خاتون پوچھتی ہے کہ سر ننگا ہے میں وضو کر سکتی ہوں یا نہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر نامحرم دیکھ رہے ہیں تو ویسے ہی آپ کا وہ پردہ جو ہے وہ کرنا ضروری ہوتا ہے سر ڈھانکنا ضروری ہوتا ہے آپ کے لیے جائز نہیں ہے نامحرم کے سامنے وضو کرنا یا سر کو نکالنا وضو وہاں کریں جہاں آپ کو نامحرم نہ دیکھ رہا ہو یہ خواتین کے لیے ہے۔
مرد کے وضو میں عورت کا دیکھنا
مرد وضو کر رہے ہیں نامحرم دیکھ رہی ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے یعنی خواتین دیکھ رہی ہیں مرد وضو کریں تو اس میں کوئی مشکل نہیں ہے ۔
کیا شیشے کے سامنے وضو کر سکتے ہیں
شیشہ کے سامنے وضو کر سکتے ہیں یعنی اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے سوالات پوچھے جاتے ہیں اس لیے ہم ڈسکس کر رہے ہیں شیشہ کے سامنے آپ وضو کر سکتے ہیں شیشہ سامنے لگا ہوا ہے وضو کر رہے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے نہ ممانعت ہے نہ کہ راحت ہے نہ کوئی مسئلہ ہے نامحرم کے سامنے وضو کا ہم تفصیل بتا چکے ہیں کہ نامحرم کے سامنے خواتین وضو نہیں کر سکتی۔
اگر کپڑے نہیں پہنے ہوئے تو وضو کر سکتے ہیں یا نہیں
باقی ایک سوال کیا جاتا ہے کہ اگر کپڑے نہیں پہنے ہوئے ہم نے تو غسل خانے میں ہیں واش روم میں ہیں آیا وضو کر سکتے ہیں یا نہیں ہے جیسے اٹیچ واش روم ہوتے ہیں غسل خانہ اور واش روم کمبائن ہوتا ہے اس میں آپ جاتے ہیں نہانے کے لیے اور آپ پہلے وضو کرنا چاہتے ہیں یا آپ نے کپڑے اتارے ہوئے ہیں وضو کرنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے شرعاً کوئی کراہت بھی نہیں ہے نہ وضو آپ کا باطل ہے کہ آپ ایسے کپڑے نہیں پہنے ہوئے اور آپ نے وضو کیوں کیا ہے ایسی کوئی روایت نہیں ہے جو کہے کہ آپ کے لیے وضو کی شرائط میں یہ ہے کہ آپ کا جسم ڈھکا ہوا ہو ایسا نہیں ہے آپ بغیر کپڑوں کے غسل خانے میں ہیں چاہے مرد ہے یا خاتون وہ واش روم میں غسل خانے میں بغیر کپڑوں کے وضو کرنا پڑ گیا ہے اس کو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے
اگر آپ تمام فقہی مسائل کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں تو اس ویب سائٹ کے ساتھ جڑے رہیں اس ویب سائٹ پر آپ کو تمام فقہی مسائل کاحل ملے گا۔