حدث اصغر اور حدث اکبر میں فرق
وضو جن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے انہیں ہم حد ث اصغر کہتے ہیں حدث اصغر مقابلے میں ہے حدث اکبر کے حدث اصغر سے ہم پر وضو واجب ہو جاتا ہے اگر وضو کیا ہوا ہے ٹوٹ جائے گا ہمیں پھر وضو کرنا پڑے گا حدث اکبر وہ ہے مثلا کہ جن سے ہم پر غسل واجب ہو جاتا ہے جیسے منی کا خارج ہونا مس میت ، میت کو ہاتھ لگا دیا تو اس سے ہم پر غسل واجب ہو جائے گا یہ حدث اکبر ہیں ان میں حیض کا آ جانا استحاضہ کاآ جانا یہ چیزیں حدث اکبر میں شمار ہوں گی جن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے وہ حدث اصغر ہے۔
پیشاب و پاخانہ
پیشاب نکل آتا ہے پاخانہ نکل آتا ہے چاہے تھوڑی مقدار میں کیوں نہ ہو اگر پیشاب اور پاخانہ نکل آئے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے پاک کر کے اپنے جسم کو دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے۔
ریح کا خارج ہونا
ریح کا خارج ہونا جس مقام سے ریح خارج ہوتی ہے چاہے وہ تھوڑی
مقدار میں ہو زیادہ مقدار میں ہو ریح خارج ہوتے ہی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
استحاضہ
استحاضہ کاآجانا خاتون کے لیے ایک سسٹم ہے خداوند کریم کی طرف سے اس کو استحاضہ آجاتا ہے تو اس استحاضہ کے آنے سے بھی یہ وضو ٹوٹ جائے گا اور اس خاتون کو اپنے استحاضہ والے اعمال کرنے ہوں گے استحاضہ کا احکام ہیں کثیرہ، قلیلہ، متوسطہ اس کے مطابق وضو اور غسل کرنے ہوتے ہیں ۔
نیند کا آجانا
نیند کا آجانا نیند کا غالب ہونا اس کو چیک کیسے کیا جا سکتا ہے خود انسان کو پتہ چل جاتا ہے کہ مجھے نیند آئی تھی شریعت نے جو حکم بتایا ہے کہ عقل ، سوچ ،فکر پر جو غالب آجاتی ہے جہاں عقل سوچ کام کرنا چھوڑ دیتی ہے غلبہ آجاتا ہے نیند کا، ضروری نہیں ہے کہ اس کی آنکھیں بند ہوں یا نہ ہوں یہ ضروری نہیں ہوتا جہاں اس کی فکر کام کرنا چھوڑ دیتی ہے اور اس کو نیند آجاتی ہے وہاں اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے اسے دوبارہ وضو کرنا ہوگا نماز کے لیے یا باقی جو چیزیں ہیں جن کے لیے وضو کرنا ضروری ہے۔
شک
اب ان چیزوں میں ہمیں شک ہوتا ہے کہ آیا یہ صادر ہوئی ہیں یا نہیں ہوئی آیا یہ چیزیں واقع ہوئی ہیں یا نہیں ہوئی مثلا ریخ ہوئی ہے یا نہیں ہوئی مثلا کہ نیند کا غلبہ آیا ہے یا نہیں آیا تو ان صورتوں میں شک کی پرواہ نہیں کریں گے ہمارا وضو ٹھیک ہوگا شک کی پرواہ نہیں کریں گے۔
رطوبت خارج ہونا یہ مثلا کہ شک ہوتا ہے انسان کو کہ میرا پیشاب تو نہیں نکلا میری منی تو نہیں نکلی یا میرا کوئی مثلا کہیں اور رطوبت تو خارج نہیں ہوئی تو اگر یقین ہو کہ پیشاب اور منی نکلی ہے تو وہ اس کا حکم علیحدہ ہے اس سے وضو ٹوٹ جائے گا لیکن اگر شک ہو تو اس شک کی پرواہ نہیں کریں گے اگر آپ نے استبراء بل بول کیا ہوا ہے استبراء کیا ہوا ہے تو آپ کا وضو ٹھیک ہوگا اور جو رطوبت خارج ہوئی ہے یہ بھی پاک ہوگی اس کو دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: